عظمیٰ نیوزسروس
جموں//جموں و کشمیر پولیس کی اینٹی نارکوٹکس ٹاسک فورس نے منشیات مخالف مہم کے دوران دو مبینہ منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 1.2کلوگرام چرس برآمد کی ہے ۔ پولیس کے مطابق ہفتہ کی شب اینٹی نارکورٹکس ٹاسک فورس کی ایک ٹیم نے جموں کے پرمنڈل موڑ کے نزدیک ایک نجی گاڑی کو روکا جس میں دو افراد سوار تھے ۔ گاڑی کی تلاشی کے دوران 1.2کلوگرام چرس برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔۔گرفتار ملزمان کی شناخت اکشے ڈوگرا، ساکن بوہری، جموں اور ارون منہاس، ساکن پٹھان کوٹ، پنجاب کے طور پر کی گئی ہے ۔ دونوں کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ منشیات سے متعلق کسی بھی قسم کی اطلاع بلا جھجھک متعلقہ حکام کو فراہم کریں تاکہ سماج کو اس ناسور سے پاک کیا جا سکے اور نوجوان نسل کو منشیات کے تباہ کن اثرات سے بچایا جا سکے ۔