عظمیٰ نیوزسروس
سرینگر//جموں و کشمیر اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما اور بی جے پی کے سینئررہنما سنیل شرما نے اتوار کو کہا کہ ہندوستان ایک “امن پسند” ملک ہے، اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ 2 اپریل کو پہلگام کے مہلک دہشت گردانہ حملے کے جواب میں ہندوستانی مسلح افواج کے ذریعہ شروع کیے گئے آپریشن سندور میں ہندوستانی فوج کی ہمت اور بہادری کو پورے ملک نے دیکھا۔شرما نے کہا ’’من کی بات پروگرام ملک کے مختلف حصوں میں سنا جاتا ہے، یہ پروگرام ملک میں ایک نئے انقلاب کا آغاز ہے، دن بدن لوگ بالخصوص نوجوان اس میں شامل ہو رہے ہیں، آج ہمارے ریاستی صدر بھی یہاں موجود تھے، ہم نے سری نگر کے اس بوتھ پر من کی بات کا پروگرام سنا، آپریشن سندورمیںفوج کی جرات اور بہادری کو پورے ملک نے دیکھا‘‘۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان امن چاہتا ہے، ہم امن چاہتے ہیں۔شرما نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کا بھی حوالہ دیا جس میں 26 افراد ہلاک ہوئے، جن میں زیادہ تر سیاح تھے۔شرما نے مزید کہا کہ اس وقت ہماری معیشت بہت تیزی سے ترقی کر رہی ہے، پاکستان دن بہ دن گر رہا ہے، یہ ایک بے قابو ملک ہے، وہ نہیں چاہتا کہ بھارت اتنی تیزی سے ترقی کرے، 22 اپریل کو جو ہوا وہ بھارت کی تیز رفتار ترقی کو روکنے کی سازش تھی، ہم امن پسند ملک ہیں، ہم امن چاہتے ہیں لیکن اپنے شہریوں کی قیمت پر نہیں۔