عشرت حسین بٹ
پونچھ// کانگرس کے سینئر رہنما اور حزب اختلاف لیڈر راہول گاندھی نے سنیچر کو اپنے پونچھ دورے کے دوران ضلع پونچھ کی معروف درسگاہ جامعہ ضیا العلوم کا بھی دورہ کیا جہاں وہ جامعہ کے طلباء کے ساتھ ساتھ جامعہ ضیا العلوم کے نائب مہتمم مولانا سعید حبیب کے ساتھ بھی ملاقی ہوئے ۔اس موقع پر سعید حبیب نے راہول گاندھی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہم امن کے خواہاں ہیں اور جنگ و جدال سے کسی بھی طرح کے معاملات حل نہیں ہوتے انہوں نے کہا کہ پونچھ میں تمام مسالک کے لوگ ایک گلدستے کی ماند اپنی زندگی بسر کر رہے ہیں اور اس آپسی بھائی چارے کو آگے بھی تقویت بخشیں گے ۔اس موقع پر راہول گاندھی نے پاکستان کی جانب سے کی گئی گولہ باری میں شہید ہوئے قاری محمد اقبال کے اہل خانہ کے ساتھ بھی جامعہ میں ملاقات کی ۔بتا دیں کہ 7اور 8 مئی کو پاکستان کی جانب سے کی گئی بلا اشتعال گولہ باری میں جہاں پونچھ شہر میں 13لوگوں کی اموات ہویں تھیں وہیں اس دوران جامعہ ضیا العلوم پونچھ میں بھی پاکستان کی جانب سے ایک گولہ دھاگا گیا جس کی وجہ سے قاری محمد اقبال بھی شہید ہو گئے تھے جو مدرسہ میں گزشتہ بیس برس سے بطور استاد کام کر رہے تھے۔