Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
پیر پنچال

بدھل میں کم عمر لڑکی کی پر اسرار حالت میں موت | اہل خانہ نے راجوری بدھل سڑک بند کر کے احتجاج کیا

Towseef
Last updated: May 24, 2025 11:45 pm
Towseef
Share
2 Min Read
SHARE

محمد بشارت

کوٹرنکہ //راجوری ضلع کے دور افتادہ علاقے بدھل میں ایک نوجوان لڑکی کی پر اسرار موت نے مقامی لوگوں میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑا دی ہے، جس کے نتیجے میں علاقے میں احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا۔18 سالہ سونیا اختر دختر عبدالغفور شیخ جمعہ کی شام ایک فون کال موصول ہونے کے بعد گھر سے نکلی اور کچھ دیر بعد اس کی لاش ایک کھائی کے نیچے سے برآمد ہوئی۔پولیس نے فوری طور پر لاش کو اپنی تحویل میں لے کر ہفتے کی صبح راجوری میں ڈاکٹروں کے بورڈ سے پوسٹ مارٹم کروایا، تاہم سونیا کی موت کے حالات مشتبہ پائے جا رہے ہیں جس پر مقامی لوگ شکوک و شبہات کا اظہار کر رہے ہیں۔ہفتے کی دوپہر کو سونیا کے اہل خانہ، رشتہ داروں اور مقامی لوگوں نے بدھل کے مرکزی چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور انصاف کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ یہ خودکشی کا معاملہ نہیں لگتا بلکہ موت کے پیچھے کوئی اور حقیقت چھپی ہو سکتی ہے۔مظاہرین نے پولیس سے مطالبہ کیا کہ اس معاملے کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کی جائیں تاکہ سچائی سامنے آ سکے اور مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔مظاہرے میں شریک محمد فاروق انقلابی، وقار لون اور دیگر مقامی لوگوں نے کہاکہ ’’پورا علاقہ پولیس اور تحقیقاتی ٹیم کے ساتھ ہے، ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے کہ موت کی اصل وجہ سامنے لائی جائے‘‘۔بعد ازاں ایس پی کَنڈی وجاہت حسین مظاہرہ کے مقام پر پہنچے اور مظاہرین کو یقین دہانی کرائی کہ تفتیش تیزی سے جاری ہے اور کئی اہم شواہد حاصل ہو چکے ہیں۔ اْنہوں نے کہا کہ پولیس کو امید ہے کہ جلد ہی معاملہ سلجھ جائے گا۔ اس یقین دہانی کے بعد مظاہرین نے احتجاج ختم کر دیا۔سونیا اختر کی پر اسرار موت نے مقامی کمیونٹی کو ہلا کر رکھ دیا ہے، اور غریب گھرانے سے تعلق رکھنے والے اہل خانہ گہرے صدمے سے دوچار ہیں۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
نجی ہسپتال اس بات کو یقینی بنائیںکہ علاج عام شہری کی پہنچ سے باہر نہ ہو:وزیراعلیٰ نیشنل ہسپتال جموں میں خواتین کی جراحی کی دیکھ بھال پہل ’پروجیکٹ 13-13‘ کا آغا ز
جموں
آپریشنز جاری ،ایک ایک ملی ٹینٹ کو ختم کیاجائیگا بسنت گڑھ میںحال ہی میں4سال سے سرگرم ملی ٹینٹ کمانڈر مارا گیا:پولیس سربراہ
جموں
مشتبہ افراد کی نقل و حرکت | کٹھوعہ میں تلاشی آپریشن
جموں
نئی جموں۔ کٹرہ ریل لائن سروے کو منظوری د ی گئی
جموں

Related

پیر پنچال

راجوری و پونچھ میں مسلسل بارش سے ندی نالوں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند سیلاب کاخطرہ بڑھ گیا، انتظامیہ اور پولیس کا الرٹ جاری

July 16, 2025
پیر پنچال

مینڈھر قصبہ میں نالیوں کی بدتر حالت سڑکیں تالاب بن گئیں، عام لوگ شدید متاثر

July 16, 2025
پیر پنچال

نوشہرہ میں نجی سکولوں کی مبینہ من مانیاں،گرمیوں کی چھٹیوں کی فیس وصولی کا شاخسانہ ۔3ماہ کی فیس کیلئے والدین کو قبل از وقت موبائل پیغامات موصول

July 16, 2025
پیر پنچال

مینڈھرتحصیل کمپلیکس میں باتھ روم 4برسوں سے بند، عوام کو شدید مشکلات لوگ دریا کنارے رفع حاجت پر مجبور،انتظامیہ سے عوامی سہولت کی بحالی کا مطالبہ

July 16, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?