Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

کشمیر میں 1990کے بعدسیاحتی شعبہ کا پہیہ مکمل طور پر جام ۔ 77,050 بستروں کی مجموعی گنجائش والے ہزاروں ہوٹل ویران، مغل باغات، نہرو پارک اور بلیوارڈ روڈ سنسان

Mir Ajaz
Last updated: May 24, 2025 11:20 pm
Mir Ajaz
Share
5 Min Read
SHARE

بلال فرقانی

سرینگر//کشمیر میں سیاحتی سیزن کے شباب پر آنے کے دوران پہلگام واقعہ کی وجہ سے صورتحال نے 1990 جیسی کروٹ لی ہے اور موجودہ سیزن میں سیاحت کا پہیہ مکمل طور پر جام ہو چکا ہے۔وادی کشمیر میں قائم ہوٹل، گیسٹ ہائوسز اور ہوم سٹے ویران پڑگئے ہیں۔
سیاحتی مقامات خالی
سیاحتی مقامات گلمرگ،پہلگام ،سونہ مرگ ، یوسمرگ ،دود پتھری اور سرینگر میں فی الوقت بیشتر ہوٹل،گیسٹ ہائوسز اور ہوم سٹے رہائش گاہیں خالی ہیں اور مہمانوں کی منتظر ہیں۔سرکاری اعدادو شمار کے مطابق سال 2022 میں23 لاکھ10ہزار،سال2023 میں 27 لاکھ 10 ہزاراور سال2024میں 29لاکھ86ہزار سیلانی وارد کشمیر ہوئے۔وادی میں گزشتہ 3برسوں سے سیاحوں کی ریکارڈ آمد کے بعد یہاں سیاحوں کی رہائش کیلئے کمروں کی توعداد بڑھا دی گئی اور شہری سرینگر میں درجنوں پرائیویٹ مکانوں کو گیسٹ ہائوسز میں تبدیل کیا گیا۔اس کے لئے کروڑوں روپے کا قرضہ لیا گیا۔ ہوم سٹے کے علاوہ گیسٹ ہائوسز کی بھر مار سامنے آئی اور بے روزگار نوجوانوں نے اس شعبے میں سرمایہ کاری کرنی شروع کی۔اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ وسطی کشمیر میں محکمہ سیاحت کو سال2024میں گیسٹ ہائوسز اور ہوٹلوں کی رجسٹریشن کیلئے 131 درخواستیں موصول ہوئیں جن میں31کو اجازت بھی ملی جبکہ ہوٹلوں اور گیسٹ ہائوسزکی مرمت و تجدید کی 863 درخواستیں موصول ہوئیں جن میں628کو منظوری دی گئی۔تاہم امسال پہلگام واقعے کے بعد صورتحال یکسر تبدیل ہوئی اور سیاحوں کی آمد کا سلسلہ تقریبا تھم گیا۔
مغل باغات کی رونقیں ختم
رواں سال کے آغاز میں کشمیر میں سیاحت کا رجحان انتہائی حوصلہ افزا تھا۔ نشاط باغ کا سال 2025 کا ٹھیکہ ساڑھے چار کروڑ روپے میں ایک نجی کمپنی کو دیا گیا، جو کہ ایک ریکارڈ سمجھا جا رہا تھا۔رواں سال کے پہلے چار مہینوں میں یومیہ آٹھ سے دس ہزار سیاح نشاط باغ کی سیر کو آتے تھے ۔ لیکن پہلگام حملے نے سب کچھ بدل کے رکھ دیا ہے ۔ اب یہاں روزانہ صرف تین سے چار سو مقامی لوگ ہی آ رہے ہیں۔ غیر ملکی یا بیرونی ریاستوں کے سیاح مکمل طور پر غائب ہیں۔’نشاط باغ کی طرح دیگر مغل باغات، جیسے شالیمار، چشمہ شاہی اور ہارون باغ میں بھی ویرانی چھائی ہوئی ہے ۔ ہر سال گرمیوں کے سیزن میں یہ باغات سیاحوں سے کھچا کھچ بھرے ہوتے تھے ، مگر اس بار صورتحال یکسر مختلف ہے ۔سیاحوں کی دلچسپی کا ایک اور مرکز جھیل ڈل میں بھی سناٹا چھایا ہوا ہے ۔شکارا چلانے والے پورا دن بیٹھے رہتے ہیں، کوئی سواری نہیں آتی۔اتنا ہی نہیں بلکہ ڈلگیٹ سے نشاط تک ڈل جھیل کے کنارے بھی سیاحوں سے کھچا کھچ بھرے ہوئے ہوتے تھے، نہرو پارک میں بلیوارڈ روڑ پر شام سے لیکر دیر رات گئے تھے پیر رکھنے کی جگہ نہیں ہوتی تھی۔ سیاحوں کا بھاری رش یکا یک غائب ہوچکا ہے۔
ہزاروں کمرے ویران
ہوٹلیئرس کلب ،جو ہوٹل مالکان کی سب سے بڑی نمائندہ انجمن ہے،کے سربراہ مشتاق احمد چایہ نے بتایا کہ ہوٹل انڈسٹری کو پہلگام واقعے سے ناتلافی نقصانات سے دو چار ہونا پڑا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نقصانات کا صیح اندازہ لگانا مشکل ہے،مگر امید ہے حالات سازگار ہونگے اور سیاحوں کی آمد کا سلسلہ پھر شروع ہوگا۔کشمیر ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ اونرس ایسو سی ایشن کے صدر گوہر مقبول نے صورتحال کو ہوٹل مالکان کیلئے پیچیدہ اور مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت ہوٹلوں میں سیاحوں کی موجود صفرہے۔انہوں نے کہا کہ انکی انجمن کے ساتھ قریب1100ہوٹل منسلک ہیں اور تمام ہوٹل مالکان کی حالت ایک جیسی ہے۔انہوں نے کہا کہ بیشتر ہوٹلوں کی جون کے اواخر تک پیشگی میں ہی بُکنگ ہوئی تھی، جو سب منسوخ کی گئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق وادی میں سیاحوں کیلئے دستیاب رہائش کی مجموعی گنجائش 77,050 بسترے ہیں۔سرینگر ضلع سیاحتی رہائش کے اعتبار سے سرِفہرست ہے جہاں 56,022 بستروں کی گنجائش موجود ہے جن میں8777اے زمرے،7036بی زمرے،10500سی زمرے اور4462ہاوس بوٹوں کے علاوہ گیسٹ ہاوس اور ہوم سٹی میں بھی موجود ہیں۔ اس کے بعد اننت ناگ ضلع 11,336 بستروں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، جبکہ گاندر بل میں 2,330 بستروں کی گنجائش دستیاب ہے۔ بارہمولہ میں4,494، بڈگام میں1,120 اور کپوارہ میں576 بھی اس فہرست میں قابلِ ذکر اضلاع ہیں۔جنوبی کشمیر کے اضلاع کولگام میں448، شوپیان میں138، پلوامہ میں92 اور بانڈی پورہ میں494 رہائشی سہولیات دستیاب ہیں۔گزشتہ چند برسوں سے وادی میں ہوم سٹے رہائش گاہوں کی تعداد بھی2ہزار تک پہنچ چکی ہے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
شرپسند عناصر کی جانب سے غلط استعمال کا خدشہ | بھدرواہ میں 74موبائل ٹاوروں پر انٹرنیٹ معطل
جموں
بانہال حادثہ میںموٹر سائیکل سوار نوجوان لقمہ اجل
خطہ چناب
رام بن ۔ بانہال سیکٹر میں بارشیں | گرمی سے قدرےراحت،ٹریفک کی روانی جاری
خطہ چناب
چھاترو کشتواڑ میں تیسرے روز بھی آپریشن جاری
جموں

Related

کشمیر

عوامی خدشات کا ازالہ اور سیاحتی شعبہ کی بحالی کشمیر میں پبلک سیکٹر انڈر ٹیکنگس اور پارلیمانی کمیٹیوں کے اجلاس منعقد کریں:عمرعبداللہ

May 24, 2025
کشمیر

امرناتھ یاترا کیلئے سیکورٹی انتظامات پر مشاورت پولیس ملی ٹینسی کو ختم کرنے کی کوششیں تیز کرے: ڈی جی پی

May 24, 2025
کشمیر

وادی میں تعینات مرکزی ملازمین خصوصی مراعات میں 3سال کی توسیع

May 24, 2025
کشمیر

پاندچھ میں خاتون کی سڑک حادثے میں موت نالہ سندھ میں غرقآب شہری کی تلاش دوسرے روز بھی جاری

May 24, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?