Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
ادب نامافسانے

خرگوش جنگ افسانہ

Mir Ajaz
Last updated: May 24, 2025 11:02 pm
Mir Ajaz
Share
6 Min Read
SHARE

سبدر شبیر

بستی کے کنارے ایک گھنا جنگل تھا جہاں بے شمار خرگوش بستے تھے۔ نرم و نازک، معصوم اور خاموش مخلوق۔ صبح سویرے گھاس پر جمی اوس سے منہ دھوتے، دھوپ میں لیٹ کر کان سہلاتے اور شام کو اپنے بلوں میں لوٹ جاتے۔ ان کی زندگی میں سکون تھا، خاموشی تھی، محبت تھی۔
لیکن یہ سکون زیادہ دیر نہ ٹکا۔
ایک دن جنگل کے وسط میں ایک انوکھا خرگوش نمودار ہوا۔ اس کا رنگ باقی سب سے مختلف تھا، کوئیلے جیسا سیاہ۔ اس کی آنکھوں میں چمک اور لہجے میں غرور تھا۔ وہ کہتا تھا:
“ہمیں ایک قوم بننا ہوگا۔ ہمیں اپنی حفاظت کے لئے فوج بنانی ہوگی۔ ہم کمزور نہیں، ہم ہوشیار ہیں!”
پہلے تو سب خرگوش ہنسے۔ “ہمیں کس سے خطرہ ہے؟ نہ یہاں شکاری آتے ہیں، نہ درندے۔” لیکن وہ سیاہ خرگوش بار بار آتا رہا، بار بار کہتا رہا۔
رفتہ رفتہ اس کے الفاظ دلوں میں جگہ بنانے لگے۔ نوجوان خرگوشوں کو لگا کہ شاید واقعی ہمیں کچھ کرنا چاہیے۔ آخر ہم بھی کچھ ہیں!
یوں خرگوشوں نے اپنے اپنے گروہ بنانا شروع کیے۔ ہر گروہ کا ایک “سردار” مقرر ہوا۔ ہر سردار نے اپنے “محافظ” رکھے۔ اب وہ روز مشق کرتے، دوڑتے، بلوں کے باہر پہرہ دیتے۔
لیکن طاقت کا مزہ عجیب ہوتا ہے۔ ایک دن سفید کانوں والا خرگوش، جو خود کو سب سے عقل مند سمجھتا تھا، بولا:
“ہماری بل بندی سب سے گہری ہے، سب سے قدیم۔ ہمیں زیادہ جگہ اور زیادہ خوراک ملنی چاہیے۔”
دوسرے سردار نے جواب دیا: “یہ جنگل سب کا ہے۔ ہم نے بھی اتنی ہی محنت کی ہے۔”
بات بڑھی، اور ایک دن دو گروہوں کے درمیان گھاس کے میدان میں جھڑپ ہوگئی۔ ایک کا کان زخمی ہوا، ایک کا پنجہ مڑ گیا، کچھ خرگوش بے ہوش ہوئے۔
اسی دن سے خرگوشوں میں نفرت کی لکیر کھنچ گئی۔
اب ہر گروہ اپنا جھنڈا بناتا، اپنے بل کے باہر رنگین پتے لگاتا، اور ہر خرگوش کو ہتھیار کی طرح نوکیلے پتوں سے لڑنا سکھایا جاتا۔ روز جھڑپیں ہوتیں، روز الزام لگتے۔
اور وہ سیاہ خرگوش، جو اب “عظیم رہنما” کہلاتا تھا، اونچی چٹان پر بیٹھ کر سب کچھ دیکھتا۔ کبھی مسکراتا، کبھی خاموشی سے آنکھیں بند کر لیتا۔ کسی نے اس سے کبھی نہیں پوچھا کہ تم یہ سب کیوں کر رہے ہو؟
ایک دن وہی سیاہ خرگوش تمام سرداروں کو ایک جگہ اکٹھا کرتا ہے۔
“ہمیں دشمن کی جڑیں کاٹنی ہوں گی۔ مکمل فتح تبھی ممکن ہے جب ہم مخالف بل کو تباہ کر دیں۔”
اور یوں، “خرگوش جنگ” کا آغاز ہوا۔
چھوٹے چھوٹے پنجے، نرم نرم جسم، اور معصوم چہرے — اب نفرت، حسد، اور خون سے آلودہ تھے۔ بلوں کے منہ پر کیچڑ، زخمی خرگوشوں کی کراہیں، اور جنگل کی خاموشی ٹوٹ گئی تھی۔ کبھی جن پتوں سے پناہ لی جاتی تھی، اب انہی سے زخم دیئے جا رہے تھے۔
بوڑھے خرگوش، جنہوں نے اپنی زندگی خاموشی میں گزاری تھی، اب گوشوں میں بیٹھے آہیں بھرتے۔ ایک بوڑھا خرگوش، جس کا نام بابا تلسی تھا، چیخ چیخ کر کہتا:
“یہ جنگ ہماری فطرت کے خلاف ہے۔ ہم خرگوش ہیں ـ ہم تو امن کا نشان تھے!”
لیکن بابا تلسی کی آواز اس شور میں کہیں دب گئی۔
چند دن بعد ایک خوفناک طوفان آیا۔ درخت جڑ سے اکھڑ گئے، بلوں میں پانی بھر گیا۔ خوراک ناپید ہو گئی اور زخمی خرگوشوں کا علاج رک گیا۔ اب دشمن کوئی گروہ نہیں تھا، بلکہ فطرت خود دشمن بن گئی تھی۔
اور اسی لمحے وہ سیاہ خرگوش غائب ہو گیا۔
نہ اس کی لاش ملی، نہ اس کا نام باقی رہا۔ بس جنگ باقی رہ گئی۔ وہ جنگ جو اب ان خرگوشوں کے اندر گھر کر چکی تھی۔
ہفتے بعد جب آسمان صاف ہوا، بارش تھمی، اور جنگل پھر سے سانس لینے لگا ـ۔
خرگوش خاموش ہو گئے۔ وہ جو کبھی ایک دوسرے پر دوڑتے تھے، اب ایک دوسرے کو دیکھنے سے بھی ڈرتے تھے۔
تب ایک ننھی خرگوشی ـ جو ابھی ابھی بڑی ہوئی تھی — بابا تلسی کے پاس آئی اور بولی:
“بابا، کیا ہم پھر سے ایک ہو سکتے ہیں؟”
بابا نے کمزور آواز میں کہا:
“بیٹی، اگر تم سچ میں ایک ہونا چاہو، تو تمہیں سب سے پہلے اپنے دل سے نفرت نکالنی ہوگی۔”
وہ خرگوشی اٹھی، جنگل کے بیچ گئی، اور سب زخمی خرگوشوں کو ایک جگہ جمع کیا۔ اس نے اپنے زخمی کان پر پھاہا رکھا اور کہا:
“ہم سب نے غلطی کی۔ ہمیں اپنا راستہ بدلنا ہوگا۔ ہم سب خرگوش ہیں، اور ہمارا اصل دشمن وہ ہے جو ہمیں آپس میں لڑاتا ہے۔”
ایک لمحے کے لئے سب چپ ہو گئے۔ پھر ایک ایک کر کے سب نے اپنی پٹیاں اتاریں، زخموں کو دکھایا اور ایک دوسرے کو سونگھ کر پہچانا ـ “یہی تو میرا بھائی ہے، یہ تو میری بہن تھی۔”
وقت کے ساتھ ساتھ جنگل نے پھر سے سانس لینا شروع کی۔ بلوں کی مرمت ہوئی، پھول کھلے، اور خرگوش دوبارہ گھاس پر لیٹنے لگے۔ لیکن ہر بل کے باہر ایک چھوٹا سا پتھر رکھا گیا، جس پر لکھا تھا:
“نفرت کی بنیاد چاہے جتنی بھی مضبوط ہو، محبت اسے مٹا سکتی ہے۔”

���
اوٹو اہربل کولگام ،کشمیر
[email protected]

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
لیفٹیننٹ جنرل راجن شراوت کا جموں کے سرحدی علاقوں کا دورہ، آپریشنل تیاریوں کا لیا جائزہ
تازہ ترین
شرپسند عناصر کی جانب سے غلط استعمال کا خدشہ | بھدرواہ میں 74موبائل ٹاوروں پر انٹرنیٹ معطل
جموں
بانہال حادثہ میںموٹر سائیکل سوار نوجوان لقمہ اجل
خطہ چناب
رام بن ۔ بانہال سیکٹر میں بارشیں | گرمی سے قدرےراحت،ٹریفک کی روانی جاری
خطہ چناب

Related

ادب نامافسانے

روایتوں کی قبر افسانہ

May 24, 2025
ادب نامافسانے

مذاق بب افسانچہ

May 24, 2025
ادب نامافسانے

شمع بجھنے سے پہلے افسانچہ

May 24, 2025
ادب نامافسانے

پتھر کے آنسو افسانہ

May 24, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?