عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/سینئر کانگریس لیڈر اور سینئر کانگریس لیڈر اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے ہفتے کے روز اپنے دورہ پونچھ کے دوران سنگھ سبھا گرد وارے میں حاضری دی۔انہوں نے اس دوران پاکستانی گولہ باری سے جاں بحق ہونے والے 50 سالہ سابق فوجی امر جیت سنگھ کے اہلخانہ کے ساتھ بھی ملاقات کی اور ان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔
راہل گاندھی نے سوگوار کنبے کے ساتھ تعزیت کی اور انہیں ہر ممکن تعاون کرنے کی یقین دہانی کی۔واضح رہے کہ راہل گاندھی ہفتے کی صبح پونچھ پہنچے جہاں انہوں نے پاکستانی گولہ باری سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرین کے ساتھ بات چیت بھی کی۔
راہل گاندھی نے پونچھ میں سنگھ سبھا گرد وارے میں حاضری دی
