عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/حبہ کدل کے گدو باغ علاقے میں ہفتہ کی صبح ایک رہائشی مکان آگ لگنے کے واقعے میں خاکستر ہو گیا۔
ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ ہفتہ کی صبح گدو باغ علاقے میں زبردست آگ بھڑک اٹھی، جس کے فوراً بعد فائر ٹینڈرز موقع پر پہنچ گئے۔
انہوں نے کہا کہ جب تک فائر ٹینڈرز موقع پر پہنچے، ایک رہائشی مکان کو نقصان پہنچ چکا تھا، تاہم بروقت کارروائی کے باعث آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا۔
آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی تھی جب یہ رپورٹ موصول ہوئی—
حبہ کدل میں آتشزدگی، رہائشی مکان خاکستر
