Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
تازہ ترین

کشتواڑ کے چھاترو علاقے میں دوسرے روز بھی آپریشن جاری، ڈی جی پی خود نگرانی کر رہے ہیں

KU Admin
Last updated: May 23, 2025 10:26 am
KU Admin
Share
3 Min Read
File Image
SHARE

عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ کے گھنے جنگلاتی علاقے چھاترو-سنگھ پورہ میں جاری انسدادِ دہشت گردی آپریشن جمعے کو دوسرے روز بھی جاری رہا، جہاں تین سے چار جیشِ محمد سے وابستہ دہشت گردوں کے چھپے ہونے کی اطلاعات ہیں سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا مکمل محاصرہ کر رکھا ہے جبکہ جموں و کشمیر پولیس کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی پی) نالن پربھات آپریشن کی از خود نگرانی کر رہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ محصور دہشت گردوں کی تعداد تین سے چار کے درمیان ہو سکتی ہے، جن میں سے بعض کا تعلق ممنوعہ تنظیم جیشِ سے ہے۔ دہشت گرد گھنے جنگلات اور دشوار گزار پہاڑی علاقے میں چھپے ہوئے ہیں، جس کی وجہ سے آپریشن میں پیچیدگیاں پیدا ہو رہی ہیں۔ تاہم، فورسز نے علاقے کی مکمل ناکہ بندی کر کے دہشت گردوں کے تمام ممکنہ فرار کے راستے بند کر دیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق، فوج، پولیس اور سی آر پی ایف پر مشتمل مشترکہ ٹیمیں وسیع علاقے میں تلاشی مہم میں مصروف ہیں۔ علاقے میں ڈرونز اور تھرمل امیجنگ آلات کی مدد سے مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ دہشت گردوں کی نقل و حرکت پر قریبی نظر رکھی جا سکے۔
جمعے کی صبح فورسز نے دوبارہ تازہ دم دستوں کے ساتھ علاقے میں سرچ آپریشن کا دائرہ وسیع کیا۔ جنگل میں چھپے دہشت گردوں کو ڈھونڈ نکالنے کے لیے ہیلی کاپٹروں اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد بھی لی جا رہی ہے۔
اس دوران ڈی جی پی نالن پربھات نے آئی جی پی جموں بھیم سین تُتی، ڈی آئی جی شری دھر پاٹل اور دیگر اعلیٰ افسران کے ہمراہ جائے وقوع کا دورہ کیا اور آپریشن میں شریک اہلکاروں سے ملاقات کر کے ان کی پیشہ ورانہ لگن اور قربانیوں کو سراہا۔ انہوں نے ہدایت دی کہ دہشت گردوں کو انجام تک پہنچانے کے لیے آپریشن کو پوری قوت کے ساتھ جاری رکھا جائے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ ایس ایس پی کشتواڑ اور دیگر سینیئر افسران موقع پر ہی کیمپ کیے ہوئے ہیں تاکہ تمام سیکیورٹی ایجنسیوں کے درمیان بہتر تال میل قائم رہے اور آپریشن کو مؤثر انداز میں پایہ تکمیل تک پہنچایا جا سکے۔
سیکورٹی فورسز نے علاقے میں بڑے پیمانے پر کومبنگ آپریشن شروع کیا ہے تاکہ چھپے ہوئے دہشت گردوں کو تلاش کر کے انہیں انجام تک پہنچایا جاسکے۔قابل ذکر ہے کہ چھاترو کا علاقہ گزشتہ کچھ عرصے سے ملی ٹینٹوں کی نقل و حرکت کے حوالے سے حساس مانا جا رہا ہے اور حالیہ اطلاعات کے بعد سیکیورٹی فورسز نے یہ کارروائی شروع کی ہے۔آپریشن کے متعلق مزید تفصیلات کا انتظار ہے، تاہم سیکیورٹی فورسز نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ امن دشمن عناصر کو ہر حال میں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
کواڑ پاور پروجیکٹ میں غرقاب مزدور کی نعش بازیاب
خطہ چناب
ہمیں جموں و کشمیر کی روایات کو آگے بڑھاکر یاترا کو کامیاب بنانا چاہئے لیفٹیننٹ گورنر کا جموں میںبھگوتی نگر یاتری نواس کا دورہ ، انتظامات کا جائزہ لیا
جموں
آئی ٹی آئی جدت کاری کیلئے ‘ہب اینڈ سپوک ماڈل پر تبادلہ خیال
جموں
عارضی صفائی ملازمین کی کام چھوڑ ہڑتال تیسرے روز بھی جاری قصبہ میں ہرسو گندگی کے ڈھیر جمع، بیماریاں پھیلنے کا خطرہ لاحق
خطہ چناب

Related

تازہ ترینکشمیر

اننت ناگ میں اپنی پارٹی کا یک روزہ کنونشن ،سات دہائیوں سے زائد عرصے میں جو کچھ کھویا وہ راتوں رات واپس نہیں آ سکتا: سید محمد الطاف بخاری

July 1, 2025
تازہ ترین

جہامہ بارہمولہ میں 13سالہ کمسن دریائے جہلم میں ڈوب گیا،بازیابی کیلئے بچاؤ آپریشن جاری

July 1, 2025
تازہ ترین

امر ناتھ یاترا کے لیے جموں میں رجسٹریشن مراکز پر عقیدت مندوں کا ہجوم، سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات

July 1, 2025
تازہ ترین

امر ناتھ یاترا جموں و کشمیر کی روحانی یکجہتی اور ثقافتی ورثے کی علامت : نائب وزیر اعلیٰ

July 1, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?