زاہد بشیر
گول//باقی جگہوں کی طرح سب ڈویژن گول میں بھی محکمہ جنگلات نے عالمی یومِ حیاتیاتی تنوع 2025کے موقع پر متعدد بامقصد شجرکاری کا انعقاد کیا جس کا مقصد انسان اور قدرت کے درمیان تعلق کو مضبوط بنانا تھا۔ تقریب زیر نگرانی رینج آفیسر گول جاوید احمد منعقد ہوئی جس میں گول رینج کے محکمہ کے ملازمین کے علاوہ سماجی و سیاسی و معزز شہریوں نے بھی شرکت کی ۔انہوں نے کہا کہ ان کوششوں کا مقصد حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور مقامی طبی پودوں کے فروغ کو یقینی بنانا، عوامی سطح پر ماحولیاتی آگاہی کو فروغ دینا اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔اس موقعہ پر فاریسٹ رینج گول نے پائیدار ماحولیاتی طریقوں کو فروغ دینے اور آنے والی نسلوں کے لیے علاقے کے بھرپور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا۔