Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

گرمی اور قلت ِ آب کا رشتہ ختم کریں!

Mir Ajaz
Last updated: May 22, 2025 11:00 pm
Mir Ajaz
Share
5 Min Read
SHARE

گرمی میں ایک بار پھرشدت پیدا ہونے کے ساتھ ساتھ سرینگر اور جموں شہروں میں پانی کی قلت سے ہاہار کار مچنے لگی ہے۔ جس طرح پینے کے پانی کی قلت کا مسئلہ پیدا ہوا ہے ،وہ اس بات کی جانب اشارہ کرتا ہے کہ محکمہ آب رسانی میں سب کچھ ٹھیک ٹھاک نہیں ہے۔ اگرچہ شہر سرینگر اور بیشتر قصبہ جات میں کافی عرصہ سے پانی کی سپلائی میں کٹوتی کا سلسلہ جاری ہے اور صرف صبح و شام کے اوقات میں چند گھنٹوں کیلئے پانی فراہم کیا جاتا رہا ہے، مگر ادھر کچھ عرصہ سے یہ سلسلہ بھی قائم نہیں رہ پایا اور پانی کی سپلائی کئی کئی دن تک منقطع کر دی جاتی ہے۔ پائین شہر اور بالائی شہرکے بیشترعلاقوں خصوصاً میر آباد بٹہ اور مضافاتی محلوں میں پانی کی قلت سے لوگوں کا جینا دوبھر ہوگیا جبکہ بالائی شہرکے دیگر کئی علاقوں سے بھی عوام نے شکایت کی ہے کہ پچھلے کئی دن سے علاقہ کے بیشتر حصہ کے نلوں میں پانی نہیں آرہا۔یہ حیرت کا مقام ہے کہ جموں و کشمیر، جو پانی کے قدرتی ذخائر اور وسائل سے مالامال ہے اور سیاسی قائدین اور مفکرین تک، ان وسائل کو جموںوکشمیر کی معاشی آزادی کی بنیاد گردانتے ہیں، کے اندر پانی کیلئے یہ ہاہاکار مچی ہوئی ہے اورعوام کوزندگی گزارنے کی اس بنیادی ضرورت کی قلت کا شدید سامنا ہے۔ ندلی نالوں میں سطحِ آب میں خاطر خواہ اضافہ کے باوجود پانی کی قلت اس امر کی چغلی کھاتی ہے کہ صاف پانی کی تقسیم کاری کانظام خامیوں کا شکار ہے اور اسے جدید ضروریات اور موثر بنیادوں پر استوار کرنے کی ضرورت ہے۔ انتظامیہ کی طرف سے قلت کے اثرات کو کم کرنے کیلئے اگرچہ کچھ بستیوں میں ٹینکروں کے ذریعہ پانی کی فراہمی کو ممکن بنانے کی کوششیں کی جاتی ہیں تاہم ضروریات کے مقابلے میں یہ کوششیں نہ ہونے کے برابر ہیں۔ گزشتہ چند روز سے شہر کے اندر اور اس کے قریبی مضافات میں لوگ تپتی دھوپ میں سڑکوں پر بالٹیاں ہاتھوں میں لئے پانی کی تلاش میں دربدر کی ٹھوکریں کھاتے پھرتے ہیں، کئی دیہات میں تو لوگ اس غرض سے میلوں کی مسافت طے کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔ایسی صورتحال میں کئی لوگوں کو ندی نالوں کے ناصاف پانی کے استعمال پر اکتفا کرنا پڑتا ہے، جو بعد ازاں بیماریوں کی افزائش پر منتج ہو کر دوہری پریشانیوں کا سبب بنتا ہے۔ اخبارات میں ان حوالوں سے اگرچہ آئے دن رپورٹیں شائع ہوتی رہتی ہیں، لیکن ایسا محسوس ہوتا ہے کہ متعلقہ محکمہ خوابِ خرگوش میں ہے اور ذمہ دار افسران کو عوام کی اس شکایت کی طرف اپنی توجہ مبذول کرنے کیلئے فرصت میسر نہیں آتی۔یہ المیہ نہیں تو اور کیا ہے کہ ایک طرف گھریلو صارفین پر پانی کے فیس میں بے تحاشہ اضافہ کیا گیا تودوسری جانب پانی کی سپلائی کے معیار میں بتدریج تنزلی آرہی ہے۔لوگ آبیانہ ادا کرنے کے ضرور مکلّف ہیں اور یقینی طور پر انہیں اس سروس کے عوض فیس ادا کرنی چاہئے جو انہیں حکومت فراہم کررہی ہے تاہم متعلقہ حکام کی بھی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ صارفین کو معیاری سروس بھی فراہم کرے۔جہاں جل جیون مشن (جے جے ایم) کے تحت دیہی علاقوں میں تمام گھرانوں کو انفرادی گھریلو نل کے کنکشن کے ذریعے پینے کا محفوظ اور کافی پانی فراہم کرنے کی کوششیں جاری ہیں، وہیں شہری علاقوں میں پانی کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لئے بھی اقدامات کیے جانے چاہئیں تاہم جل جیون مشن کا حال بھی کچھ اچھا نہیں ہے اور جموں میں جل جیون مشن کے محاذ پر کام کی رفتار متوقع خطوط پر نہیں ہے۔ جل جیون مشن کے تحت جموںوکشمیرانتظامیہ چونکہ عوام الناس کی بنیادی ضروریات کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کرنے کی وعدہ بند ہے، لہٰذا اسے پانی کے وسائل و ذخائر کے تحفظ اور دوران ِترسیل و استعمال اس کا ضیاع روکنے کے اقدامات کی نشاندہی کرنے، نیز تقسیم کاری کے نظام کو مزید مؤثر اور پختہ بنانے کیلئے ایک جامع پالیسی مرتب کرنی چاہئے ور نہ ہر گھر نل سے جل کا خواب خواب ہی رہ جائے گا۔ جب تک یہ امور طے پاتے ہیں،اُس وقت تک عوام کی مشکلات کا ازالہ کرنے کیلئے ٹینکروں کے ذریعہ پانی کی فراہمی کے عمل کو وسعت دے دی جائے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
بھدرواہ میں تیسرا لیونڈر فیسٹیول یکم جون سے مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ افتتاح کریں گے
جموں
تین روز بعد کشتواڑ بٹوت قومی شاہرہ آمدرفت کیلئے بحال
خطہ چناب
کشتواڑ میں آسمانی بجلی گرنے سے بکروال کی موت متعدد بھیڑیں ہلاک ،تیز آندھی سے مکانات کی چھتیں اُڑ گئیں
خطہ چناب
کوٹرنکہ سڑک حادثے میں 12 افراد زخمی | 9 جی ایم سی راجوری منتقل،پولیس نے معاملہ درج کرلیا
پیر پنچال

Related

اداریہ

! اخلاقی خوبیاںذہن کو تندرست رکھتی ہیں

May 28, 2025
اداریہ

! بزرگوں کے مسائل، حکومت اور معاشرہ

May 27, 2025
اداریہ

سگریٹ نوشی پر پابندی پرعملدرآمد کب ہوگا؟

May 26, 2025
اداریہ

ہر گھر بجلی کب پہنچے گی؟

May 26, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?