عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/جموں وکشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے آج سروس سلیکشن بورڈ (جے کے ایس ایس بی) کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا اور افسران پر زور دیا کہ وہ بھرتی کے عمل میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کریں۔
وزیر اعلیٰ نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ تمام مراحل کو وقت کی پابندی کے ساتھ مکمل کریں تاکہ امیدواروں کو تاخیر کی شکایت نہ ہو۔
حکام کا کہنا ہے کہ سروس سلیکشن بورڈ کے کام کاج میں بہتری کے لیے مختلف سطحوں پر اصلاحات کی جا رہی ہیں اور امیدواروں کی سہولت کے پیش نظر ٹیکنالوجی کا استعمال بھی بڑھایا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ جموں و کشمیر کے ہزاروں نوجوان سرکاری نوکریوں کے منتظر ہیں اور اس تناظر میں بھرتی کے عمل میں شفافیت اور رفتار کو برقرار رکھنا حکومت کی اولین ترجیح بن چکی ہے۔
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے سروس سلیکشن بورڈ کی کارکردگی کا جائزہ لیا
