عاصف بٹ
کشتواڑ/قریب ایک ماہ کی خاموشی کے بعد کشتواڑ ضلع کے چھاترو علاقے میں آج سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین انکاونٹر شروع ہوا ہے ـ
ضلع ہیڈکوراٹر سے پنتالیس کلومیٹر دور چھاترو کے سنگھ پورہ علاقے میں جمعرات کی صبح سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم شروع ہوا۔
ذرائع کے مطابق جاری آپریشن میں تین سے چار ملی ٹینٹوں کے پھنسے ہونے کا شبہ ہے ـ
پولیس فوج اور نیم فوجی دستوں کی ایک مشترکہ ٹیم نے انٹیلی جنس ان پٹ کی بنیاد پر ایک محاصرہ اور تلاشی آپریشن شروع کیا تھا جسکے کے بعد فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوا۔
بتایا جارہاہے پھنسے ہوئے گروپ کو وہی سمجھا جاتا ہے جو اسی علاقے میں ایک حالیہ تصادم سے فرار ہونے میں کامیاب ہوا تھا۔
سکیورٹی فورسز نے ولیج ڈیفنس گروپ کے اراکین کی مدد سے علاقے کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو مکمل طور سیل کر دیا ہے۔
علاقے میں آپریش جاری ہے جبکہ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
کشتواڑ کے چھاترو علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین جھڑپ شروع، 3سے4 ملی ٹینٹ موجود
