عظمیٰ نیوز سروس
حیدرآباد//مولانا آذاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآباد کے شعبہ فارسی و مطالعات وسط ایشیا کے تحت براے تعلیمی سال 2025-26, حیدرآباد کیمپس، لکھنو کیمپس، سری نگر کیمپس کے لیے ایم اے فارسی میں آن لائن داخلے جاری ہیں۔ داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.manuu.edu.inپر دستیاب ہیں۔آن لائن (online ) پر کردہ درخواست فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 4 جون مقرر ھے۔ ڈاکٹر سیدہ عصمت جہاں صدر شعبہ فارسی و مطالعات وسط ایشیا کے بموجب کسی کالج سے گرائجویشن یا مانو کے منظور شدہ مدارس سے مماثل ڈگری کامیاب طلبہ ایم اے فارسی میں داخلے کے اھل ھونگے۔