Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

اوڑی کے کئی رہائشی مکانات چند منٹوں میں زمین بوس ایک درجن کنبے بے گھر ، ناقابل رہائش خیمے فراہم کرنے کا الزام

Mir Ajaz
Last updated: May 21, 2025 10:56 pm
Mir Ajaz
Share
5 Min Read
SHARE

ظفر اقبال

اوڑی/// سرحدی قصبہ اوڑی میں حالیہ گولہ باری کی وجہ سے تقریباً ایک درجن کنبے بے گھر ہوگئے اوردر در کی ٹھوکریں کھاکھارہے ہیں ۔متاثرہ کنبوں کا الزام ہے کہ سرکار نے ان کی باز آبادی کاری کیلئے ابھی تک کوئی اقدام نہیں کیا ۔ قصبہ میں 6 سے 9 مئی کے دوران شدید گولہ باری کی وجہ سے جہاں سینکڑوں مکانات کو نقصان ہوا تاہم ایک درجن سے زائد رہائشی مکانات مکمل طور تباہ ہوگئے ۔متاثرین کا کہنا ہے کہ سرکار نے ابھی تک ان کی بازآبادی کاری کیلئے کوئی قدم نہیں اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ اعلانات تو بہت کئے گئے لیکن زمینی سطح پر ابھی تک کچھ نظر نہیں آتا ہے۔ کالگی اوڑی میں کئی گولے گرنے سے چار بھائیوں( پرویز احمد خان، عبدالحمید خان، تنویر احمد خان اور محمد نسیم خان) کے مکانات مکمل طور تباہ ہو گئے جو اب رہائش کے قابل نہیں ہیں اور ان مکانات میں رہائش پذیر 21 افراد تب سے بے گھر ہیں اور پریشانی کے عالم میں ہیں۔محمد نسیم خان نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا ’’6 اور 7 مئی ہمارے لئے کسی قیامت سے کم ثابت نہیں ہوئے جب ہمارے ارمان گولہ باری کی نظر ہوگئے‘‘۔انہوں نے کہا ’’ شکر ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہماری جان بچائی اور یہ سارا منظر میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا‘‘۔انہوں نے مزید کہا ’’ہم چاروں بھائیوں نے بڑی محنت اور ارمانوں کے ساتھ اپنے مکانات تعمیر کئے تھے مگر چند ہی منٹوں میں پاکستانی گولہ باری نے ہمارے ارمانوں کو چکنا چور کر دیا اور آج ہم بے گھر ہیں‘‘۔نسیم نے کہا کہ’اب ہمارے کنبے بونیار اور بارہمولہ میں کرایہ کے کمروں میں رہائش اختیار کرنے پر مجبور ہیں۔ہمارے مکانوں میں موجود ساز و سامان بھی ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا۔بچوں کی کتابیں، وردیاں، جوتے اور دیگر چیزیں بھی مکمل طور تباہ ہو گئیں‘‘۔انہوںنے بتایا ’’ کچھ ماہ قبل میں نے ایک شیپ فارم قائم کیا تھا وہ بھی گولہ باری کی زد میں آگیا اور قریب 50 بھیڑیںہلاک ہو گئیں اور لاکھوں کا نقصان ہو گیا‘‘۔انہوںنے مزید کہا’’ افسوس اس بات کا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے ہمارا حال پوچھنے کی بھی زحمت نہیں کی گئی اور نہ ہی تاایں دم کوئی مدد کی گئی‘‘۔اسی طرح گینگل میں محمود علی کا رہاشی مکان بھی پاکستانی گولہ باری کی زد میں آکر مکمل طور تباہ ہو گیا۔انہوں نے کہاکہ حالیہ گولہ باری کی زد میں آکر مکان مکمل طور تباہ ہو گیا جبکہ مکان میں موجود سامان ملبے کے ڈھیر میں میں تبدیل ہوگیا۔انہوں نے بتایا کہ وہ بے گھر ہو گئے ہیں اوراب وہ رشتے داروں اور ہمسایوں کے گھروں میں رہنے پر مجبور ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ابھی تک انہیں حکومت کی طرف سے کوئی مدد نہیں کی گئی۔مذکورہ شہری کا کہنا ہے کہ اگر انہیں انتظامیہ کی طرف سے خیمے اور راشن فراہم کیا جاتا تو وہ فی الحال کم سے کم زندگی گزارنے کے قابل ہوجاتے ۔اسی طرح کی کہانی دچھی گائوں کے آفتاف احمد نے بھی بتائی جن کا رہائشی مکان بھی مکمل طور تباہ ہو گیا ۔انہوں نے کہا کہ ابھی تک حکومت کی طرف سے کسی قسم کا تعاون فراہم کرنے کی کوشش نہیں کی گئی ۔اسی طرح کی اطلاعات درد کوٹ، دچھی، ایشم، نوپورہ سلام آباد، بانڈی، راجن وانی اورپرم پیلاں سے موصول ہوئی ہیں۔درد کوٹ کے ایک متاثرہ شہری نے بتایا کہ اگر چہ انہیں انتظامیہ کی طرف سے کچھ خیمے فراہم کئے گئے ہیں مگر وہ رہائش کے قابل نہیں ہیں کیونکہ بارش کے دوران انہیں مشکالات کا سامنا کرنا پڑے گا۔واضح رہے کہ حالیہ ہندو پاک جنگ بندی معاہدے کے بعد ایل جی منوج سنہا، وزیر علیٰ عمر عبداللہ نے اوڑی کا دورہ کیا تھا اور متاثرین کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کی تھی ۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے لئے مل کر کام کرنا وقت کی اہم ضرورت:جاوید احمد رانا
تازہ ترین
ہندوستان نے ایک اور پاکستانی سفارت کار کو ملک چھوڑنے کو کہا
تازہ ترین
بڈگام کے ماگام علاقے میں ایک دکان سے چرس جیسا مواد بر آمد، دو افراد گرفتار:پولیس
تازہ ترین
پونچھ کے جنگلاتی علاقوں میں سکیورٹی فورسسز کی جانب سے ملی ٹنسی مخالف آپریشن جاری
تازہ ترین

Related

کشمیر

انڈیگو فلائٹ کو ہوا میں ژالہ باری کا سامنا | سرینگر ائر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ، مسافر محفوظ

May 22, 2025
کشمیر

بلیوارڈ روڑ، جھیل ڈل اورنگین میں چہل پہل ختم خاموش پانیوں پر خالی سینکڑوں ہاوس بوٹ ا ور شکارے سیاحوں کے منتظر

May 21, 2025
کشمیر

بیشتر سرکاری ویب سائٹس غیر فعال محکمہ مال و ریو نیو، آبپاشی اور بجلی کاڈیجیٹل نظام بری طرح متاثر

May 21, 2025
کشمیر

نیشنل کانفرنس کی مجلس عاملہ کے اجلاس میں7قراردادیں منظور وعدے وفا کئے جائیں،ریاستی درجہ کی بحالی پر زور،پہلگام حملے کی مذمت ،جنگ بندی کا خیر مقدم

May 21, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?