عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/ منشیات کی لعنت کو ختم کرنے کی طرف ایک اہم اقدام میں بارہمولہ پولیس نے این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعہ 52 اے کے تحت کروڑوں روپیے مالیت کے ضبط شدہ ممنوعہ مواد کی ایک بڑی مقدار کو تباہ کر دیا۔
ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ ضلع سطح کی ڈرگ ڈسپوزل کمیٹی بارہمولہ نے مجسٹریٹ کی موجودگی میں کشمیر ہیلتھ کیئر سسٹم، آئی جی سی لاسی پورہ پلوامہ میں کروڑوں روپیے مالیت کے ضبط شدہ ممنوعہ مواد کی ایک بڑی مقدار کو تباہ کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ تباہ شدہ منشیات کا تعلق اوڑی، کریری، شیری، بارہمولہ، بونیار اور پٹن کے پولیس تھانوں میں درج 33 مختلف مقدمات سے تھا۔
ان کا کہنا ہے کہ تبادہ شدہ مواد میں 1.270 کلوگرام ہیروئن، 1.703 کلوگرام چرس، 13 کلو پوست کا بھوسا، 20.121 کلو گرام گانجا، الپرازولم 0.5 ملی گرام کی 340 گولیاں ، اسپاسموپروکسیون کے 68 کیپسول، کور 5 کوریکس 1 کے 68 کیپسول،ٹسکل ٹی کوڈین کی 5 بوتلیں، اور سپاس مڈ کی 10 سٹرپس (240 کیپسول) شامل ہے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ مقامی لوگوں نے پولیس کی منشیات کی بیخ کنی کے لئے جاری کاوشوں کی سراہنا کی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس معاشرے سے منشیات کی بیخ کنی کو یقینی بنانے کے لئے پر عزم ہے۔
بارہمولہ پولیس نے کروڑوں روپیوں کے ضبط شدہ ممنوعہ مواد کو تباہ کر دیا
