عظمیٰ نیوزسروس
ادھم پو// ادھم پور پولیس نے اب تک 50منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے اور کافی مقدار میں نشہ آور اشیاء ضبط کی ہیں۔ادھم پور ضلع کے ایس ایس پی امود اشوک ناگپورے نے کہا کہ پولیس نے ضلع کے منشیات کے کاروبار کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا ہے اور نارکوٹک ڈرگس اینڈ سائیکو ٹراپک سبسٹینس (این ڈی پی ایس) ایکٹ کے تحت 40 مقدمات درج کیے ہیں۔انہوںنے کہا’’اُدھم پور پولس نے 2025میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت 40کیس درج کیے ہیں اوراب تک 50منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے۔ ساتھ ہی این ڈی پی ایس ایکٹ کی سخت دفعات کے تحت چار مشہور منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان منشیات پیڈلرز سے بھاری مقدار میں نشہ آور اشیاء ضبط کی گئی ہیں”۔انہوںنے مزید کہا”اس جنگ کو آگے بڑھاتے ہوئے،ادھم پور پولیس نے اب تک منشیات فروشوں کی غیر قانونی جائیدادوں کو ضبط کرنے کے چار مقدمات درج کیے ہیں، جن کی کل مالیت تقریباً 4 کروڑ ہے۔ادھم پور پولیس نے 1.50کروڑ روپے کے منقولہ اثاثوں کو بھی منجمد کر دیا ہے جو ہرتایان گاؤں، ریہمبل کے بدنام منشیات فروش محمد آصف کے ہیں۔ایس ایس پی ادھم پور امود اشوک ناگپورے نے کہا، ’’یہ کارروائی، جو نارکوٹک ڈرگس اینڈ سائیکوٹرپک سبسسٹنس (این ڈی پی ایس) ایکٹ کی دفعہ 68 (ایف) کے تحت کی گئی تھی، ان اثاثوں پر توجہ مرکوز کی گئی تھی جو مبینہ طور پر منشیات کی غیر قانونی اسمگلنگ سرگرمیوں کے ذریعے خریدے گئے تھے‘‘۔ایس ایس پی ادھم پور نے مزید کہا کہ “ضبط شدہ جائیداد میں رجسٹریشن نمبروں JK14J-6362، JK14J-8369، اور JK20C-4698کے ساتھ تین کمرشل ٹرک اور ایک بولیرو گاڑی (JK14J-4983) ہے۔ ضبطی کا حکم جاری قانونی کارروائی کے تحت دیا گیا ہےمحمد آصف ولد سنک محمد اور ہرتایان رہمبل کا رہائشی ہے، اس علاقے میں منشیات کے کاروبار میں اہم شخصیت کے طور پر نامزد کیا گیا ہے ۔