عظمیٰ نیوزسروس
جموں// پولیس نے جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور کے رام نگر علاقے میں ایک بین ریاستی شراب فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے بھاری مقدار میں غیر قانونی شراب ضبط کی ہے ۔ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس سٹیشن رام نگر کی ایک ٹیم نے رام نگر بس اڈے پر ایک ناکے کے دوران ایک گاڑی زیر نمبر CH01CC-8684کو چیکنگ کے لئے روکا۔انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران گاڑی سے غیر قانونی شراب کے 21بکس (ہر بکس میں 298بوتلیں ہیں) بر آمد کئے گئے ۔بیان میں کہا گیا کہ ایک غیر ریاستی شراب فروش، جو گاڑی کا ڈرائیور تھا، کو گرفتار کیا گیا جس کی شناخت چنڈی گڑھ کے منے گوپال داد بھائو ولد دادا بھائو منے ساکن پونے کے طور پر کی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں پولیس سٹیشن رام نگر میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔