عظمیٰ نیوز سروس
جموں//جموں و کشمیر حج کمیٹی نے عازمین حج کے نظرثانی شدہ فلائٹ شیڈول کو مشتہر کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے تسلسل میں حج چارٹرڈ پروازیں 25-05-2025 سے دوبارہ شروع ہوں گی۔ متعلقہ عازمین حج کی معلومات کے لیے نظرثانی شدہ پرواز کا شیڈول شائع کیا گیا ہے۔جو پرواز 7مئی کو روانہ ہونے والی تھی، وہ اب 25مئی کو روانہ ہوگی۔8مئی کی پرواز 27اور 28مئی کو۔ 9مئی کی پرواز اب 30مئی کو، 10مئی کی پرواز بھی 30مئی کو، 11مئی کی پرواز 31مئی کو اور 12مئی کی پرواز بھی 31مئی کو روانہ ہوگی۔ ہر فلائٹ کے سلسلے میں عازمین حج کے حج ہائوس، سری نگر پہنچنے کے لیے الگ سے اطلاع دی جائے گی۔