عظمیٰ نیوزسروس
ڈوڈہ//انٹر سکول زونل سطح کے ٹورنامنٹ کے چوتھے دن تائیکوانڈو، شطرنج، کبڈی، کھو کھو، یوگا، بیڈمنٹن اور کیرم کے مقابلے ہوئے جس میں ضلع ڈوڈہ کے پانچ تعلیمی زونوں کے انڈر 14 اور انڈر 17 بوائز اینڈ گرلز نے حصہ لیا۔ڈائرکٹر جنرل وائی ایس ایس راجندر سنگھ تارا کی ہدایت اور ڈسٹرکٹ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس آفیسر پریتم سنگھ کی نگرانی میں منعقدہ اس ٹورنامنٹ میں تقریباً 700 پرجوش لڑکوں اور لڑکیوں نے حصہ لیا۔ ڈوڈہ، بھاگوا،ٹھاٹھری، گھٹ اور گندنہ کے زیڈ پی ای اوز نے بھی یوتھ سروسز اور اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے عملے کے ساتھ اس پروگرام میں شرکت کی۔اس اقدام کا مقصد نوجوانوں کی توانائی کو مثبت اور نتیجہ خیز سرگرمیوں میں منتقل کرنا ہے، جس سے انہیں ذمہ دار، صحت مند اور پراعتماد افراد کے طور پر بڑھنے میں مدد ملے گی۔