Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کالممضامین

! ہمیں اپنی ترجیحات کو درست کرنا چاہئے غور طلب

Towseef
Last updated: May 19, 2025 11:31 pm
Towseef
Share
4 Min Read
SHARE

رئیس یاسین

آج کے دور میں معاشرتی اخلاقیات، منافقت اور خودغرضی نے ہماری زندگیوں پر گہرے اثرات مرتب کئے ہیں۔ ہم ایک ایسے دور میں زندہ ہیں جہاں لوگ دوسروں کی خامیوں اور کمزوریوں پر بات کرنے میں زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں، بجائے اس کے کہ وہ اپنے اعمال اور سوچ پر غور کریں۔ہر سُو ہمیں زیادہ تر غیبت، الزام تراشی اور منفی باتیں سننے کو ملتی ہیںاور اس صورتحال میں انسانیت، محبت اور ہمدردی کا تصور تقریباً مسخ ہو چکا ہے۔ تلخ حقیقت یہ ہے کہ ’’ہمارے معاشرے میں عزت اور وقار صرف پیسے والے کی رہ گئی ہے۔‘‘ دولت ہی اب انسان کی اصل قیمت بن چکی ہے۔ امیر طبقہ جو چاہے کرے، اُس کی عزت کی جاتی ہے جبکہ غریب یا دیندار انسانوں کو ان کے حق کے باوجود نظرانداز کر دیا جاتا ہے،گویا ہمارے معاشرتی اقدار اب مادی دنیا کی چمک دمک میں کھو چکے ہیں۔یہ صورتحال اس بات کو ظاہر کرتی ہے کہ ’’غریب کے لئے یہ دنیا تنگ ہو گئی ہے۔‘‘ غریب کو اُس کے مالی حالات کی بنا پر حقیر سمجھا جاتا ہے، اُس کی جدوجہد کو مذاق بنایا جاتا ہے اور اس کے دُکھ درد کو نظرانداز کیا جاتا ہے۔ معاشرے کا یہ رویہ اس قدر ظالمانہ ہو چکا ہے کہ دین دار اور مخلص انسانوں کو یہ دُنیا تنگ نظر آنے لگی ہے۔

یہ معاشرتی منافقت اور خودغرضی کا ماحول ہمیں اس بات کا احساس دلاتا ہے کہ ’’لوگوں کو محض اپنی دُنیا کی فکر ہے ،آخرت کی نہیں۔‘‘ ہم اپنی روزمرہ کی زندگی میں اس قدر گم ہو چکے ہیں کہ دوسروں کے دُکھ درد کو نظرانداز کرتے چلے جارہے ہیں اور صرف اپنے ذاتی مفادات اور خواہشات کی تکمیل میں مصروف ہیں۔ اگر کوئی شخص ،کسی کی مدد کر ے بھی تو اُس میںاُس کے ذاتی مفاداور مقصد ہوتا ہے اور جیسے ہی اُس کا مفاد ختم ہوتا ہے، وہ اُسے بھول جاتا ہے۔ہمارےمعاشرے میں لوگ اپنے مفادات کے لئے ایک دوسرے کو استعمال کرتے ہیں ۔اس طرح جو جتنا زیادہ قریبی ہوتا ہے، وہی دشمن بن جاتا ہے۔ اس خود غرضی کے دور میں دوست کا انتخاب کرنے میںانتہائی احتیاط سے کام لینے کی ضرورت بن گیا ہے۔کیونکہ ایک بُرا ساتھی ہماری دنیا و آخرت دونوں کو برباد کر سکتا ہے۔مادیت کی اس دنیا میںجو دوڑ شروع ہوچکی ہے اُس میں انسانیت،سچائی اور رواداری کے اصول ہی غائب کردیئے گئے ہیں۔ہماری زیادہ تر توجہ اس جانب مبذول ہوچکی ہے کہ ہمارے پاس کتنی دولت ہے اور ہماری حیثیت کیا ہے۔شاید ہم نے یہ سوچنا ہی چھوڑ دیا ہے کہ ہمارے اس طرزِ عمل،کردار اور اعمال کا کتنا بُرااثر دوسروں پر پڑ رہا ہے۔ہمارے معاشرتی رشتوں اور تعلقات میں سچائی اور خلوص کا فقدان دن بہ دن بڑھتا جا رہا ہے اور ہم منافقت اور دھوکہ دہی کی جانب گامزن ہیں،جس کے نتائج ہر صورت میں تباہ کُن ثابت ہوسکتے ہیں۔لہٰذاہمارے لئے لازم ہےکہ ہمیں اپنے معاشرتی تعلقات میں ایک دوسرے کے ساتھ وفاداری، محبت اور ہمدردی کا رویہ اپنانے کی ضرورت ہے۔ ہمیں اپنی دنیا کی فکر کرتے ہوئے یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ ’’دوسروں کی حالت اور اُن کی آخرت کی فکر بھی ہمارے ذمے ہے۔‘‘اس لئے ہمیں اپنی ترجیحات کو درست کرنا چاہئے اور اپنی مادی خواہشات کے پیچھے دوڑنے کی بجائے انسانیت، سچائی اور خلوص کو اپنے عمل کا حصہ بنائیں۔ ہمیں اس بات کا شعور حاصل کرنا ہوگا کہ دنیا فانی ہے اور اصل کامیابی اور سکون آخرت میں ہے۔
[email protected]

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
حضرت شاہ ہمدانؒ کی تعلیمات پوری انسانیت کے لیے مشعل راہ: عمر عبداللہ
کٹھوعہ کے بنی-بسولی سڑک حادثے میں دو افراد ہلاک، چھ زخمی
تازہ ترین
ریاستی درجہ کی فوری بحالی سے ہی عوامی حکومت موثر طریقے سے کام کرسکتی ہے: ڈاکٹر فاروق عبداللہ
تازہ ترین
کٹھوعہ کے ہیرانگر میں مشتبہ نقل و حرکت کے بعد تلاشی آپریشن جاری
تازہ ترین

Related

طب تحقیق اور سائنسکالم

فلک بین آسمان پر ستارہ بنتا دیکھ سکیں گے بھاگتے مجرموں کو پکڑنے والے روبوٹ تیار

June 1, 2025
طب تحقیق اور سائنسکالم

! چہرے کا درجۂ حرارت | میٹابولک امراض کی جلد تشخیص کا سبب انکشاف

June 1, 2025
طب تحقیق اور سائنسکالم

!مصنوعی ذہانت طبی دنیا میں کارآمد ثابت | ادویات کی پیداوار، تخلیق و ایجاد میں نمایاں تبدیلی واقع سائنس او ٹیکنالوجی

June 1, 2025
طب تحقیق اور سائنسکالم

ڈِپریشن کی علامات کیا ہیں؟ وجوہات،نقصانات اور بچنے کی راہیں

June 1, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?