عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// خطے میں حالات معمول پر آنا شروع ہوگئے ہیں اورجموں میں ہندوستان-پاکستان سرحد کے ساتھ واقع سکول پیر کو دوبارہ کھل گئے۔دونوں ممالک کے درمیان حالیہ دشمنی کے نتیجے میں تقریباً 12 دنوں تک بند رہنے کے بعد، کنٹرول لائن اور بین الاقوامی سرحد کے قریب 30 مقامات پر پڑنے والے سکول پونچھ، راجوری، جموں، سانبہ اور کٹھوعہ اضلاع میں دوبارہ کھل گئے۔7 مئی کو پاکستان اور پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر میں ملی ٹینسی کے 9مراکز کو نشانہ بناتے ہوئے آپریشن سندور شروع کیا گیا تھا جس کیساتھ ہی سرحدی علاقوں کے سکول بند کئے گئے تھے۔ضلع کپوارہ کے سرحدی علاقوں میں بھی پیر کے روز سکول دوبارہ کھل گئے ۔ضلع کے کرناہ ،کیرن ،مژھل ،جمہ گنڈ اور کمکڑی میں حکام نے گولہ باری کے بعد سرکاری و غیر سرکاری سکولو ں کو تا حکم ثانی بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔