Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

وادی میں آندھی سے تباہی ۔60کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے ہوائیں چلیں،املا ک اور میوہ باغات کو شدید نقصان

Mir Ajaz
Last updated: May 19, 2025 11:23 pm
Mir Ajaz
Share
9 Min Read
SHARE

کیلر شوپیان میں درخت عارضی خیمے پر گرا، بیٹی لقمہ اجل، والد اور 2خواتین زخمی

مشتاق الاسلام +غلام محمد

سرینگر+پلوامہ +سوپور+اوڑی//وادی کشمیر میں اتوار کی رات دیر گئے ایک طاقتور آندھی نے تباہی مچادی، بڑے پیمانے پر شہری املاک کو نقصان پہنچا اور کم از کم دو اموات ہوئیں۔محکمہ موسمیات نے اس سے قبل 40-60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کے ساتھ درمیانی درجے سے شدید گرج چمک کے ساتھ بارش کی وارننگ دی تھی۔
شوپیان
سب سے افسوسناک واقعہ جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع سے رپورٹ ہوا۔ جہاں گدر چوگن کیلر میںایک بڑا درخت راجوری کے رہنے والے ایک کنبے کے عارضی خیمے پر گرا جس کے نتیجے میں باپ شدید زخمی ہوا جبکہ بیٹی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ جاں بحق ہونے والی جواں سال بیٹی کی شناخت صوبیہ ریاض کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میںروبینہ اورصائمہ کوثر بھی شامل ہیں ۔ مقامی رہائشیوں نے بتایا کہ یہ واقعہ کیلر کے گدر چون کے جنگلاتی علاقے میں اس وقت پیش آیا جب تیز ہواؤں کی وجہ سے ایک درخت خیمے پر گر گیا۔جہاں راجوری سے تعلق رکھنے والے ایک بکروال خاندان کے افراد موجودتھے۔
تیز آندھی
اتوار کی شا دیر گئے شمال سے جنوب تک، وادی کے تقریباً ہر ضلع کو طوفان سے نقصان پہنچا۔ آندھی نے درخت اوربجلی کے کھمبے اکھاڑ دیئے، درجنوں گھروں اور مساجد کی چھتیں اڑا دیں اور قصبوں و دیہات میں سائن بورڈز اور ہورڈنگز اکھڑ گئے۔سرینگر شہر میں، بڑی بڑی ہورڈنگز کھڑی گاڑیوں اور فٹ پاتھوں پر گرگئیں، جبکہ چھتوں سے ٹین کی اڑتی ہوئی شیٹوں سے کئی علاقوں میں لوگوں چوٹیں آئیں۔ کم از کم پانچ لوگوں کو سرینگر اور اننت ناگ ہسپتالوں میں داخل کرایا گیا، حالانکہ کسی کی حالت نازک نہیں بتائی گئی۔بڈگام، پلوامہ، ٹنگمرگ اور بارہمولہ میں سیب کے باغات اور نرسریوں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا۔ پلوامہ اور شوپیان میں طوفانی ہواؤں نے کہرام مچا دیا۔ رات تقریباً 10 بج کر 25 منٹ پر شروع ہونے والی ان ہولناک ہواؤں نے وادی کے بیشتر علاقوں میں نہ صرف درجنوں رہائشی مکانات کی چھتیں اْڑا دیں بلکہ درختوں کو جڑ سے اکھاڑ کر زمین بوس کر دیا۔ بیشتر علاقوں میں بجلی کا نظام مکمل طور پر متاثر ہو گیا ۔ سرینگر کے صورہ علاقے میں ایک موبائل ٹاور زمین بوس ہوگیا، جبکہ کئی رہائشی گھروں کی چھتیں جزوی یا مکمل طور پر اڑ گئیں۔بڈگام ضلع کے چاڈورہ علاقے میں واقع معروف جامع مسجد بٹہ پورہ کا مینار تیز ہوا کے باعث ٹوٹ گیاجبکہ ٹنگمرگ میں ایک مسجد کی چھت کو نقصان پہنچا ۔ ضلع پلوامہ کے متعدد دیہات بری طرح متاثر ہوئے ہیں، جہاں باغبانی کی فصلوں کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا ہے۔ چیف ہارٹیکلچر آفیسر کی جانب سے جاری ابتدائی رپورٹ کے مطابق کم از کم 83.75 کنال باغاتی اراضی متاثر ہوئی ہے۔سب سے زیادہ تباہی تمچی نووپورہ میں دیکھنے کو ملی جہاں تقریباً 90 فیصد فصل تباہ ہو گئی ہے۔ بانہ گنڈ میں 80 فیصد جبکہ کریم آباد میں 30 فیصد باغات کو نقصان پہنچا۔ دیگر متاثرہ دیہات میں نوپورہ نوگام، وگرگنڈ، نیوہ، پاریگام، پنجرن وغیرہ شامل ہیں جہاں نقصان کا تناسب 5 سے 23 فیصد کے درمیان بتایا جا رہا ہے۔طوفانی ہوائوں سے ہنی پورہ میں واقع 7 کنال اراضی پرمشتمل ہائی ڈینسٹی باغ کو شدید نقصان پہنچا جبکہ تمچہ نوپورہ میں پھلوں کی تیار فصل مکمل طور پر برباد ہو گئی۔ اوڑی کے پیرنیاں بونیار علاقے میں تیز آندھی کی وجہ ایک درخت گراجسکی وجہ سات بھیڑیں ہلاک ہوئے۔اسطرح تیز آندھی کی وجہ سے اوڑی کے بانڈی گائوں میں عبدالرشید مغل، ماجد احمد مغل، رفایت احمد مغل اور اشفاق حفیظ کے ایک درجن سے زائد دکانوں کی چھتیں اْڑ گئیں۔گینگل میں شبیر احمد منگرال، سریر احمد منگرال، نورکھا میں محمد شفیع، رام پور میں صادق میر، نوشہرہ میں طاہر احمد نائیکو، عبدالعزیز شیخ، منظور احمد نائیکو، غلام محی الدین شیخ، اْڑوسہ میں اشفاق حسین ، پرن پیلاں میں ریاض احمد کے رہائشی مکانوں کی چھتیں اْڑ گئیں۔ٹنگمرگ سب ڈویثرن میں طوفانی ہوائیں چلنے سے درجنوں رہائشی مکانوں کی چھتیں اڑ گئیںاور درخت جڑ سے اکھڑگئے۔ بدرکوٹ اور رنگا والی میں دو مساجدوں کی چھتیں بھی اڑ گئیں۔ تیز ہوائوں سے چندی لورہ مارکیٹ میں متعدد دوکانوں کی چھتیں شاہراہ پرگر گئیں۔بدرکوٹ سے گوگل ڈارہ تک درخت اکھڑ گئے اورسڑک آمد رفت کے لیے دن بھر بند رہی ۔ترسیلی لائنوں پر درخت گرنے سے بمہ کوہل، چھاندل دارہ کشی وغیر ہ میں بجلی سپلائی متاثر رہی۔بانڈی پورہ کے متعدد علاقوں میںژالہ باری سے میوہ باغات اور دیگر فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ۔ اونگام ،مگنی پورہ، ترکہ پورہ، پنجگام ودیگر معلقہ علاقوں میں طوفانی بارشوں کے ساتھ ساتھ ژالہ باری ہوئی ۔
بجلی
بجلی کے بنیادی ڈھانچے کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ طوفان نے درجنوں علاقوں میں خاص طور پر سرینگر،کپواڑہ، گاندربل، اننت ناگ اور بانڈی پورہ میں بجلی کی سپلائی میں خلل ڈال دیا۔ کشمیر پاور ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ(کے پی ڈی سی ایل) کے مطابق، کئی ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز کو نقصان پہنچا جبکہ درخت گرنے سے درجنوں ٹرانسمیشن لائنیں ٹوٹ گئیں۔شہر سرینگر کے بیشتر علاقوں میں رات بھر بجلی بریک ڈائون رہا اور پیر کی سہ پہر تین بجے تک بجلی سپلائی بحال کرنے کی کوششیں کی گئیں۔آندھی کے باعث پمپنگ اسٹیشنز کو بھی نقصان پہنچا اور فلٹریشن پلانٹس کے ٹین شیڈ اکھڑ گئے، کئی علاقوں میں پانی کی فراہمی بھی متاثر ہوئی۔ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ (پی ایچ ای) ڈیپارٹمنٹ کے حکام نے کہا، “کچھ علاقوں میں، پانی کی سپلائی معطل کرنا پڑی کیونکہ اوور ہیڈ اسٹوریج ٹینک خراب ہو گئے تھے۔”بڈگام میں، سڑکوں پر کھڑی کئی گاڑیاں اڑتے ہوئے چیشوں سے ٹکرا گئیں، جس سے ونڈ شیلڈز اور چھتوں کو نقصان پہنچا۔ کشمیر بھر کے ضلعی حکام نے نقصانات کا تخمینہ لگانا شروع کر دیا ہے اور مختلف تحصیلوں سے رپورٹیں مرتب کر رہے ہیں۔رفیع آباد، سوپور، زینہ گیر اور آس پاس کے دیہات متاثر ہوئے۔ طوفان نے سائن بورڈ گرائے، کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اوردرخت اکھڑ گئے۔ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کی گئی ویڈیوز میں آندھی کے باعث گھروں اور دیگر ڈھانچے کی تباہی کے مناظر دیکھے گئے ہیں۔ سوپور کے شیر کالونی اور تارزو میں کئی مکانات کی چھتوں کو نقصان پہنچا، درجنوں درخت اکھڑ گئے اور مکانات پر گر ے۔طوفان نے کھڑی فصلوں اور سیب کے باغات کو بھی بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا ۔ جن میں زیادہ تر زینہ گیر پٹی میں ہردشیوا، منڈجی، سید پورہ دورو، وارپورہ، جنوارہ، بومئی اور دیگر دیہات شامل ہیں۔ سوپور، زینہ گیر اور رفیع آباد کے مختلف علاقوں میں تیز ہوائوں کے بعد بارش اور ژالہ باری ہوئی۔
حکام
ڈویژنل کمشنر کشمیر نے رات گئے ایک بیان میں کہا کہ ہنگامی رسپانس ٹیمیں بشمول SDRF، چوکس ہیں اور انہیں گرے ہوئے درختوں اور بند سڑکوں کو صاف کرنے میں مدد کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضروری خدمات کی بحالی جنگی بنیادوں پر جاری ہے۔دریں اثنا، محکمہ موسمیات نے اگلے 24 گھنٹوں کے دوران الگ تھلگ مقامات پر مزید بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے لیکن فی الحال اتنی ہی شدت کے ایک اور آندھی کو مسترد کر دیا۔ تاہم، رہائشیوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ڈھیلے اشیا کو محفوظ رکھیں اور خراب موسم کے دوران گھر کے اندر رہیں۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
شمالی فوج کے فوجی کمانڈر کا دورہ کشمیر ، سیکورٹی اور آپریشنل تیاریوں کو جائزہ لیا
تازہ ترین
وزیر اعظم مودی نے سیاحت کے شعبے کا جائزہ لینے اور فروغ دینے کیلئے اہم میٹنگ کی صدارت کی
تازہ ترین
صورہ، سرینگرمیں کمسن بچی اسکوٹی کی زد میں آکر جاں بحق، ڈرائیور گرفتار
تازہ ترین
انڈس واٹرٹریٹری کی معطلی کے بعد تلبل نیوی گیشن پروجیکٹ کو دوبارہ بحال کرنے کی تیاریاں شروع
تازہ ترین

Related

تازہ ترینصفحہ اول

عمر عبداللہ کا ماتا کھیر بھوانی مندر کا دورہ، میلہ کھیر بھوانی کی تیاریوں کا لیا جائزہ

May 20, 2025
تازہ ترینصفحہ اول

ایل جی منوج سنہا کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی سیکیورٹی اجلاس

May 20, 2025
صفحہ اول

فوجی کارروائیاں روکنے کا فیصلہ دو طرفہ ہندوپاک تنازعہ ہمیشہ روایتی ڈومین میں رہا: مسری

May 19, 2025
صفحہ اول

شوپیان میں 2 ملی ٹینٹ ساتھی گرفتار راجوری کی سرحدی پٹی میں تلاشیاں

May 19, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?