یو این آئی
سرینگر// بارہمولہ ضلع میں ایک خاتون سمیت چار افراد کو غیر اخلاقی سمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ایک پولیس افسر نے بتایا’’مصدقہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے کنزر علاقے میں ایک غیر اخلاقی سمگلنگ کا کامیابی سے پردہ فاش کیا ہے‘‘۔انہوں نے کہا’’پولیس اسٹیشن کنزر کی ایک ٹیم نے فوری اور مربوط چھاپہ مار کارروائی انجام دے کر غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث چار افراد کو گرفتار کر لیا‘‘۔انہوں نے گرفتار شدگان کی شناخت عبدالاحد وازا، محمد عبداللہ وازا اور بلال احمد بٹ کے طور پر کی جبکہ گرفتار خاتون کی شناخت کوراز ہی رکھا گیا۔موصوف افسر نے کہا کہ اس سلسلے میں متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ اس آپریشن سے منسلک کسی بھی بڑے نیٹ ورک کو بے نقاب کرنے اور ختم کرنے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہے۔