عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/حکام کے مطابق جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے سرحدی علاقے میں مشتبہ نقل و حرکت کی اطلاعات پر سیکیورٹی فورسز نے تلاشی آپریشن شروع کر دیا ہے۔
پونچھ ضلع کے جنگلاتی علاقے میں بھی تلاشی کارروائی جاری ہے۔ حکام نے بتایا کہ اتوار کی رات نو شہرہ علاقے میں ایک خاتون نے تین مشتبہ افراد کو دیکھنے کی اطلاع دی، جس پر فورسز نے فوری طور پر علاقے میں تلاشی آپریشن کا آغاز کیا۔
یہ آپریشن سیکیورٹی فورسز کی مشترکہ ٹیم کی جانب سے انجام دیا جا رہا ہےـ
سرحدی علاقہ راجوری میں مشتبہ نقل و حرکت، سیکورٹی فورسز نے تلاشی آپریشن شروع کیا
