عشرت حسین بٹ
پونچھ//ہند پاک کشیدگی اور بھارت کی جانب سے چلائے گئے آپریشن سندور کے بعد آج جموں و کشمیر کے دیگر حصوں کے ساتھ ساتھ پونچھ ضلع میں بھی سرکاری اور غیر سرکاری سکولوں کو کھول دیا گیا اور ایک مرتبہ پھر امن کے ساتھ سکولی طلباو طالبات خوشی خوشی سکولوں کو واپس لوٹے ـ
بتا دیں کہ 7 اپریل کو ہند پاک کشیدگی کے بعد جہاں پورے جموں و کشمیر میں حالات کشیدہ ہو گئے تھے وہیں پونچھ ضلع میں بھی پاکستانی گولہ باری کی وجہ سے 14افرادمارے گئے تھےـ
اس دوران پانچ درجن سے زائد لوگ زخمی ہو گئے تھے اور لوگوں نے پونچھ شہر کو چھوڑ کر محفوظ مقامات پر پناہ لی تھی ـ
۱۲مئئ کو دونوں ملکوں کے درمیان سیز فائر معاہدہ ہوا اور جموں و کشمیر آہستہ آہستہ امن کی طرف بڑھا اور جس کے نتیجہ میں آج حالات معمول پر آنے کے بعد سرکار کی جانب سے تمام سرکاری اور غیر سرکاری تعلیمی اداروں کو درس و تدریس کے لیے کھول دیا ـ