Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

آبی ذخائر کی صفائی کی قدیم روایت | پانزتھ ناگ قاضی گنڈ میں مچھلیاں پکڑنے کاسالانہ تہوار | سینکڑوں لوگوں نے چشمے کی صفائی میں حصہ لیا

Towseef
Last updated: May 18, 2025 11:43 pm
Towseef
Share
3 Min Read
ANANTNAG, MAY 18 (UNI):-People with their wicker willow baskets took a day off from work to catch fish from Panzath Nag, a centuries-old tradition of local communities, in south Kashmir's Anantnag district on Sunday.UNI PHOTO-28U
SHARE

عظمیٰ نیوزسروس

سرینگر// قاضی گنڈ میں واقع تاریخی گاؤں پانزتھ میں اتوار کو صدیوں پرانی ایک انوکھی روایت کو زندہ رکھتے ہوئے سینکڑوں مقامی افراد نے ’پانزتھ ناگ‘ چشمے میں مچھلیاں پکڑنے اور چشمے کی صفائی میں بھرپور شرکت کی۔یہ سالانہ تہوار نہ صرف مچھلی پکڑنے کی سرگرمی تک محدود ہے بلکہ اس کا بنیادی مقصد علاقے کے مشہور پانی کے ذخیرے، ’پانزتھ ناگ‘، کی صفائی بھی ہوتا ہے تاکہ یہ قدرتی خزانہ سارا سال صاف شفاف پانی فراہم کرتا رہے۔مقامی لوگوں کا ماننا ہے کہ پانزتھ گاؤں کے ایک سے ڈیڑھ کلومیٹر کے دائرے میں تقریباً 500 چشمے موجود ہیں، جس کی مناسبت سے اس مقام کو ’پانزتھ ناگ‘ یعنی ’پانچ سو چشموں کا علاقہ‘ کہا جاتا ہے۔یہ تہوار ہر سال مئی کے تیسرے یا چوتھے ہفتے میں اس وقت منعقد کیا جاتا ہے جب علاقے کے سیب، بادام اور اخروٹ کے باغات کھِلتے ہیں اور فضا خوشبو سے معطر ہوتی ہے۔مقامی شہری نذیر احمد نے بتایا کہ یہ روایت صرف ایک ثقافتی سرگرمی نہیں بلکہ ماحولیاتی توازن برقرار رکھنے اور چشمے کو کارآمد بنانے کا بھی ایک ذریعہ ہے، کیونکہ یہی پانی کم از کم 25 دیہات کو سیراب کرتا ہے اور پینے کا صاف پانی مہیا کرتا ہے۔انہوں نے کہا،’’یہ چشمہ نہ صرف زرعی ضروریات پوری کرتا ہے بلکہ یہاں سرکاری ٹرائوٹ فارمنگ یونٹ بھی فعال ہیں۔ اگر اس مقام کو سیاحتی نقشے پر لایا جائے تو یہاں کے نوجوانوں کے لیے روزگار کے دروازے کھل سکتے ہیں۔‘‘وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے ایک ’من کی بات‘ ریڈیو پروگرام میں پانزتھ ناگ کے سالانہ تہوار کو دنیا کے سامنے لایا تھا۔ قاضی گنڈ کے رہائشی نثار احمد نے بتایا، پانزتھ کو سیاحتی مقام کے طورپر نامزد کرنے سے نہ صرف اس کے ورثے کو تسلیم کیا جائے گا بلکہ خطے میں سیاحت کو بھی فروغ ملے گا، جس سے ہمارے نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ چشمہ تقریباً دو درجن دیہات کیلئے پانی کا ایک اہم ذریعہ ہے۔ انہوں نے مزید بتایا میں بچپن سے ہی اس سالانہ میلے میں حصہ لے رہا ہوں۔ پانزتھ ناگ میرے گھر سے صرف ایک کلومیٹر کے فاصلے پر ہے اور میں وہاں اپنے دوستوں کے ساتھ جایا کرتا تھا۔انہوں نے کہاکہ لوگ عام طور پر بغیر ہڈیوں والی ٹراوٹ مچھلی کی تلاش کرتے ہیں جسے وہ پکڑ کر گھر لے جاتے ہیں تاکہ گھر والوں کے ساتھ خوشیاں منائیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ دور دراز علاقوں کے لوگ پانزتھ چشمے کی صفائی کرنے کی خاطر اس روز یہاں پر آتے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ اس دن گائوں کے لوگ قبرستانوں پر بھی جایا کرتے ہیں اور فوت ہوئے افراد کے حق میں دعائے مغفرت کرتے ہیں یہ ایک ایسا عمل ہے جس سے مرحومین کی روح کو سکون ملتا ہے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
سمبل مارکیٹ بانڈی پورہ میں شبانہ آتشزدگی، 12 دکانیں اور 4 رہائشی مکانات خاکستر
تازہ ترین
شوپیاں کے کیلر میں تیز آندھی سے درخت گرنے کا واقعہ لڑکی جاں بحق، والد زخمی
تازہ ترین
حالات بہتری کی جانب،پونچھ میں 12روز بعد تعلیمی سرگرمیاں بحال
پیر پنچال
شوپیاں میں دو ملی ٹینٹ معاونین اسلحہ وع گولہ بارود سمیت گرفتار
تازہ ترین

Related

کشمیر

۔2050 تک وادی کی آبادی 1.5 کروڑ تک پہنچنے کا امکان | موجودہ پیداوار محض 10 لاکھ میٹرک ٹن ،70فیصد غذائی اجناس اور سبزیاں در آمد

May 18, 2025
کشمیر

جموں و کشمیر میں دمہ کے مریضوں کی شرح 21فیصد | سگریٹ نوشی سے 61فیصد اور تمباکو مصنوعات کے استعمال سے 29فیصد متاثر

May 18, 2025
کشمیر

نالہ مدھو متی کے کنارے سڑک کی تعمیر | حکام نے حائل رکاوٹیں دورکرنے کی کوشش شروع کی

May 18, 2025
کشمیر

امرناتھ یاترا کے سلسلے میں تیاریاں جاری | بال تل دومیل ٹریک سے برف ہٹانے کا کام شروع

May 18, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?