عشرت حسین بٹ
پونچ///ضلع پونچھ میں سنیچر کو لائن آف کنٹرول کے قریب ایک بارودی سرنگ دھماکے میں ایک فوجی اہلکار زخمی ہو گیا۔حکام کے مطابق، بارودی سرنگ اس وقت پھٹی جب فوجی دستے دوپہر کے وقت دیگوار سیکٹر کے ایک اگلے علاقے میں گشت کر رہے تھے ایک پولیس آفسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بارودی سرنگ دھماکے میں ایک فوجی اہل کار زخمی ہو گیا جسے بعد ازاں علاج کے لئے ہسپتال لے جایا گیا ۔بتا دیں کہ حد متارکہ کے ساتھ واقع اگلے علاقوں میں دراندازی کی روک تھام کے لئے رکاوٹی نظام کے تحت بارودی سرنگیں بچھائی گئی ہیں، جو بعض اوقات بارشوں کے باعث بہہ جاتی ہیں، جس کی وجہ سے ایسے حادثات پیش آتے ہیں۔