محمد تسکین
بانہال// بانہال کے ٹھنڈی چھاؤں کے علاقے میں ریچھ کے ایک حملے میں ایک خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوئے ۔دونوں زخمیوں کو سب ضلع ہسپتال بانہال منتقل کیا گیا ۔محکمہ وائلڈ لائف کے عہدیداروں نے بتایا کہ ریچھ کا یہ حملہ ڈولیگام کے اوپری علاقہ ٹھنڈی چھاؤں میں دوپہر 3بجکر 40منٹ پر پیش آیا اور وہاں سے گز رہے دو افراد پر حملہ آور ہوگیا۔ ریچھ کے چنگل میں پھنسے افراد کی چینخ و پکار سن کر نزدیکی لوگ جائے واردات کی طرف دوڑ پڑے اور لوگوں کو دیکھ کر ریچھ وہاں سے بھاگ گیا۔ مقامی لوگوں نے زخمیوں کو فوری طور سب ضلع ہسپتال بانہال پہنچایا گیا جہاں وہ زیر علاج ہیں ۔ زخمیوں کی شناخت شبیر احمد عمر 38سال ولد محمد شفیع ساکنہ کنگرال کوکرناگ کشمیر اور شکیلہ تبسم دختر دختر فاروق احمد کھوکھر ساکنہ ٹھنڈی چھاؤں ڈولیگام بانہال کے طور کی گئی۔ محکمہ وائلڈ لائف کی طرف سے زخمیوں کو فوری معاوضہ کیلئے ضابطہ کی کاروائی شروع کی گئی ۔