عظمیٰ نیوزسروس
ادھم پور// جموں و کشمیر پولیس نے ضلع ادھم پور میں ایک بدنام زمانہ منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے۔ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پولیس سٹیشن ادھم پور کی ایک ٹیم نے ریلوے سٹیشن ادھم پور کے نزدیک معمول کی گشت کے دوران ایک مشکوک شخص کو دھر لیا جس نے پولیس کو دیکھ کر چھپنے کی کوشش کی۔انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران اس کی تحویل سے 4.50 گرام ہیرائن (چٹا) جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا گیا جس کے بعد اس کی موقع پر ہی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔گرفتار شدہ کی شناخت راہل کمار ولد رتن لال ساکن چمپاری تحصیل چنانی کے طور پر ہوئی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹشن ادھم پور میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی۔