عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ہفتے کو شمالی کشمیر کے ٹنگہ ڈار سیکٹر میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا اور اس دوران انہوں نے جوانوں کے ساتھ بات چیت کی۔انہوں نے کہامجھے یقین ہے کہ ہمارے جوان دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کا مضبوطی سے مقابلہ کریں گے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے ایکس پر اپنے ایک پوسٹ میں کہافوج اور پولیس افسروں کے ساتھ زمینی سطح پر سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہاٹنگہ ڈار میں بہادر جوانوں کے ساتھ بات چیت کی، وہ قوم کی علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے اعتماد اور عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔
ان کا ایک اور پوسٹ میں کہنا تھاملک اپنی مسلح افواج کی مشکور ہے جنہوں نے چوکسی، لگن، بہادری اور عظیم قربانی کے ساتھ جانوں کی حفاظت اور سرحدوں کے تقدس کو یقینی بنایا۔انہوں نے کہامجھے یقین ہے کہ ہمارے جوان دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کا مضبوطی سے مقابلہ کریں گے۔