عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/اپوزیشن لیڈر اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر رہنما سنیل شرما نے آر ایس پورہ کی سرحد پر واقع فتح پور کوٹہ گاؤں کا دورہ کیا، جو حالیہ گولہ باری سے متاثر ہوا ہے۔
شرما نےگاؤں میں ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا۔انہوں نے مقامی لوگوں سے ملاقات بھی کی تاکہ گولہ باری کے باعث انہیں درپیش مشکلات کو بہتر طریقے سے سمجھا جا سکے۔
قابل ذکر بات ہے کہ لائن آف کنٹرول کے ساتھ کئی دیہات حالیہ پاکستانی گولہ باری سے شدید متاثر ہوئے ہیں، جن میں ایک درجن سے زائد افراد اپنی جانیں بھی گنوا بیٹھے ہیں۔