عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/جموں وکشمیر پولیس کی اسٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) نے ہفتے کی صبح وسطی اور شمالی کشمیر میں کئی مقامات پر چھاپے مارے۔حکام نے بتایا کہ یہ چھاپے خطے میں دہشت گردی سے متعلق مشتبہ سرگرمیوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے سلسلے میں انجام دی جا رہی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ یہ تلاشی کارروائیاں شمالی کشمیر کے سوپور، بارہمولہ، ہندوارہ اور وسطی کشمیر کے گاندربل اور سری نگر اضلاع میں انجام دی جا رہی ہیں۔
کشمیر میں کئی مقامات پر ایس آئی اے کے چھاپے
