عظمیٰ نیوز سروس
چندی گڑھ//آرینز گروپ آف کالجز راجپور ہ چندی گڑھ اور لیواسا ہسپتال موہالی نے صحت کی دیکھ بھال کیلئے کلنیکل ٹریننگ کے بہتر مواقع، انٹرنشپ اور جگہ کا تعین کرنے کیلئے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے۔مفاہمت نامے پر نیہا رامپال، اے جی ایم ایچ آر، گروپ ہیڈ ٹیلنٹ ایکوزیشن اور ہرپریت سنگھ سینی، ڈپٹی منیجر ایچ آر اور ندھی چوپڑا، پرنسپل، ہمانشی، نرسنگ کوآرڈی نیٹر، آرینس انسٹی ٹیوٹ آف نرسنگ نے دستخط کیے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں پنجاب کے گورنر گلاب چند کٹاریہ نے آرینز گروپ آف کالجز کو پیرا میڈیکل اور نرسنگ کی تعلیم میں بہترین کارکردگی کا اعزاز دیا ہے۔ندھی چوپڑا نے کہا کہ اس مفاہمت نامے کا مقصد صحت کی دیکھ بھال کے پروگراموں کا تعاقب کرنے والے طلبا کو کلینیکل سہولیات فراہم کرنا ہے۔