عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر // وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جمعہ کے روز مرکز پر زور دیا کہ وہ سرینگر سے اضافی حج پروازوں کا انتظام کرے تاکہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان فوجی تعطل کے دوران ہوائی اڈوں کی بندش کی وجہ سے عازمین حج کی کمی کو دور کیا جا سکے۔ وزیر اعلی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا، میں نے حکومت ہند کے ساتھ سرینگر سے اضافی حج پروازوں کا بندوبست کرنے کی فوری ضرورت کا معاملہ اٹھایا ہے تاکہ حالیہ پروازوں میں رکاوٹوں کی وجہ سے 1,895 عازمین حج کا بندو بست کیا جاسکے۔عبداللہ نے کہا کہ جموں و کشمیر کے عازمین حج کے لیے ہموار اور بروقت سفر کو یقینی بنانا حکومت کی ترجیح ہے۔پاکستان اور بھارت کے درمیان فوجی تعطل کے باعث 9 مئی سے سری نگر سمیت بتیس ہوائی اڈے بند کر دیے گئے تھے۔فلائٹ آپریشن 13 مئی کو دوبارہ شروع ہوا۔