Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

محکمہ ٹرانسپورٹ کا احتساب ناگزیر

Towseef
Last updated: May 16, 2025 11:10 pm
Towseef
Share
6 Min Read
SHARE

محکمہ ٹریفک اور ٹرانسپورٹ محکمہ کی جانب سے وقتاً فوقتاً لوگوںکو ٹریفک قوانین کی جانکاری دینے کے علاوہ انہیں ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کے اصولوں سے روشناس کرایا جاتاہے ۔اس طرح کی سرگرمیاں اگر چہ اطمینان بخش ہیں اور اگر تسلسل برقرار رکھاجائے تو بہتر نتائج برآمد ہوسکتے ہیں تاہم آگاہی یا بیداری پروگراموں سے کیا ہوگا جب ٹریفک اور ٹرانسپورٹ سے جڑا سارا سرکاری نظام ہی آلودہ ہوچکا ہو۔کیا یہ حقیقت نہیں کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کے دفاتر کورپشن کی آماجگاہ بن چکے ہیں اور ٹریفک پولیس محکمہ پر بھی کورپشن کے الزامات لگتے رہتے ہیں ۔ڈرائیونگ لائسنس کی اجرائی سے لیکر روٹ پرمٹ اور روڈ ٹیکس کی ادائیگی تک ایک ایسا مافیا سرگرم ہوچکا ہے جس نے اس محکمہ کو کھوکھلا کرکے رکھ دیا ہے ۔ریجنل ٹرانسپورٹ دفاتر کشمیر اور جموں سے لیکر تمام اضلاع میں قائم اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ آفسوں تک کورپشن کا بول بالا ہے اور ان دفاتر میں تعینات ہر کوئی ملازم کورپشن کی بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے کو بے تاب رہتا ہے ۔ بڑھتے سڑک حادثات پر آئے روز تشویش ظاہر کی جارہی ہے تاہم اس کی بنیادی وجوہات کی طرف کوئی دھیان نہیں دیاجارہا ہے ۔سوال پیدا ہوتا ہے کہ ڈرائیور حضرات لائسنس کہاںسے لاتے ہیں۔اس کا جواب عیاں ہے کہ آرٹی او کشمیروجموں کے دفتر وںسے لیکر تمام ضلعی ٹرانسپورٹ دفاتر تک لائسنس کی تھوک و پرچون بکری لگی ہوئی ہے اور باضابطہ دلالوں کے ایک منظم نیٹ ورک کے ذریعے بغیر کسی ٹیسٹ کے لائسنس اجرا کی جارہی ہیں۔ان دفاتر میںدلال حضرات سارا کام خود ہی کرلیتے ہیں اور درخواست دہندہ کو کسی پریشانی کا سامنا ہی نہیں کرنا پڑتا ہے اور ڈرائیونگ ٹیسٹ میں پاس ہوں یا فیل،انہیں لائسنس مل ہی جاتا ہے ۔لاکھوں کی تعداد میں لائسنس اجرا کی جاچکی ہیں اور اگر ان لائسنس یافتہ ڈرائیوروں کو پھر سے ڈرائیونگ ٹیسٹ سے گزارا جائے گا تو خال خال ہی کوئی کامیاب ہوجائے گا۔یہی حالت روٹ پرمٹ اجرائی کی بھی ہے ۔اس معاملہ میں بھی پیسے خرچ کرکے آپ آسانی سے یہ پرمٹ حاصل کرسکتے ہیں۔ہل ڈرائیونگ لائسنس کا حصول بھی کوئی کمال نہیں ہے۔بدعنوانی سے عبارت محکمہ ٹرانسپورٹ اور اس سے منسلک ذیلی اداروں کے تعلق سے بات کرنا بھی اب معیوب سالگتا ہے کیونکہ جتنا کچھ آج تک اس محکمہ کے تعلق سے لکھا گیا ہے ،وہ صدا بہ صحرا ثابت ہوا اور’’اونٹ رے اونٹ ،تیری کون سی کل سیدھی ‘‘کے مصداق یہ محکمہ سدھرنے کا نام ہی نہیں لے رہا ہے۔اعلیٰ سطح پر بہتری کے جتنے بھی دعوے کئے جارہے ہیں،نچلی سطح پر محکمہ اتنی ہی تنزلی کی جانب گامزن ہے بلکہ اگر یہ کہا جائے کہ نچلی سطح پر یہ محکمہ ایک کاروباری منڈی کی شکل اختیار کرگیا ہے تو بیجا نہ ہوگا کیونکہ رجسٹریشن کے عمل سے لیکر لائسنس کی اجرائی تک اس محکمہ میں ہر روز بھاری پیمانے پر پیسوں کا غیر قانونی لین دین ہورہا ہے اوریہ اْسی لین دین کا نتیجہ ہے کہ آج ہر کوئی ایرا غیرا نتھو خیراڈرائیور بنا بیٹھا ہے جبکہ حقیقی معنوں میں وہ ڈرائیونگ کی ابجد سے بھی واقف نہیں ہوتا ہے۔محکمہ کے نچلی سطح کے ملازمین تبدیلی کے نام سے نابلد ہیں اور وہ آج بھی اُسی روایتی طریقہ کار پر عمل پیرا ہیں جو آج نہ صرف متروک ہوچکا ہے بلکہ اُسے فرسودہ قرار دیا جارہا ہے۔رہی سہی کسر وہ مافیا پورا کررہا ہے جوکم و بیش ان دفاتر کاحصہ بن چکا ہے جنہیں سلام کئے گئے بغیر کسی بھی دفتر میں آپ کے ساتھ کلام کرنے کی زحمت تک کوئی گوارا نہیں کرتا ہے۔ جب یہ صورتحال ہو تو آپ کیسے کسی انقلابی تبدیلی کی امید کرسکتے ہیں۔اگر محکمہ کو سدھار نا ہے تو اولین فرصت میں اوپرسے نیچے تک پوسٹ مارٹم کی ضرورت ہے ۔سیکریٹریٹ میں قائم ٹرانسپورٹ کمشنر کے دفتر سے لیکر آرٹی اواور ضلعی دفاتر تک سب کا احتساب ناگزیر بن چکا ہے کیونکہ پیسوں کی ہریالی سے شاید ہی کوئی محروم ہوجاتا ہے۔وقت آچکا ہے جب ان دفاتر میں قائم مافیا کو الگ تھلگ کرنا چاہئے ورنہ معاملات ایسے ہی چلتے رہیں گے اور کوئی سدھار نہیں آئے گا۔سڑک حادثات پر کیسے قابو ممکن ہوپائے گا جب آپ بنا ٹیسٹ کے تھوک میں لائسنس بیچتے رہیں۔سڑک حادثات کو روکنے کیلئے پہلی فرصت میں لائسنسوں کی اجرائی کے منظم کاروبار پر بریک لگانے کی ضرورت ہے ۔جب لائسنسوںکی اجرائی شفاف ہوگی تو خود بخود حادثات کی شرح کم ہوگی۔حکومت کو چاہئے کہ وہ اولین فرصت میں محکمہ ٹرانسپورٹ کا نظم نسق بحال کرے اور اس کیلئے لازمی ہے کہ دلالوں اور ملازموں کے درمیان ملی بھگت کو بے نقاب کرکے اس پر قدغن لگائی جائے ۔جب یہ ملی بھگت ختم ہوگی اور پیسوں کا لین دین ختم ہوگا تو نظم و نسق خود بخود بحال ہوگا اور عوام کو اس لعنت سے نجات مل پائے گی ورنہ جس طرح اس وقت معاملات چل رہے ہیں،ایسے میں کسی اچھائی کی توقع رکھنا عبث ہے ۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
ایس پی کالج کے باہر جھگڑا، لڑکا زخمی، اسپتال منتقل
تازہ ترین
میرے والد نے قیام امن کے خواب کو پورا کرنے کے لئے اپنی جان دے دی: سجاد لون
منوج سنہا کا دورہ پونچھ، فوج اور بی ایس ایف اہلکاروں سے ملاقات کی
تازہ ترین
کشمیر میں 23 مئی تک گرمی کی شدت تیز تر ہونے کا امکان، کہیں کہیں ہیٹ ویو بھی متوقع
تازہ ترین

Related

اداریہ

طوفانی آندھی اور ژالہ باری | باغبانی شعبہ زبوں حالی کا شکار

May 20, 2025
اداریہ

پالی تھین پابندی کا کیا ہوا؟

May 19, 2025
اداریہ

نوجوانوں کو مایوسیوں سے نکالیں

May 18, 2025
اداریہ

دیہات بہتر ہونگے تو ہجرت بھی رُکے گی!

May 15, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?