عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/وزیر دفاع راجناتھ سنگھ آج سینئر دفاعی حکام کے ہمراہ جموں و کشمیر کا دورہ کریں گے۔ذرائع نے بتایا کہ راجناتھ سنگھ آج صبح 11:30 بجے آرمی کی 15 کور ہیڈکوارٹر پہنچیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ راجناتھ سنگھ فوجی اہلکاروں سے ملاقات کریں گے اور آپریشن سندور کی کامیابی پر انہیں سراہیں گے، جو پاکستان کے خلاف کیا گیا۔
یہ دورہ ان واقعات کے چند دن بعد ہو رہا ہے جب بھارت نے 22 اپریل کو پہلگام حملے کے جواب میں پاکستان میں دہشت گرد کیمپوں کو تباہ کرنے کے لیے آپریشن سندور لانچ کیا تھا۔
وزیر دفاع راجناتھ سنگھ آج جموں و کشمیر کا دورہ کریں گے
