عظمیٰ ویب ڈیسک
چندی گڑھ/بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی سکریٹری اوم پرکاش دھنکڑ نے بدھ کو کہا کہ لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کا پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلانے کا مطالبہ ’جلدبازی‘ہے۔دھنکھڑجھجر میں صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن سندور کے بارے میں وقتاً فوقتاً ضروری معلومات حکومت ہند اور ہندوستانی فوج کے اعلیٰ حکام کی طرف سے ملک کے عوام اور اپوزیشن کے ساتھ شیئر کی جاتی رہی ہیں۔
ایسے میں کسی بھی اپوزیشن لیڈر کو اس سلسلے میں جلد بازی نہیں کرنی چاہیے، کیونکہ ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ آپریشن سندور کو فی الحال ملتوی ہوا ہے، اسے مکمل طور پر بند نہیں کیا گیا ہے۔
دھنکھڑ نے کہا کہ آپریشن سندور نے ہندوستانی فوج کی ٹھیک نشانے پر حملہ کرنے کی صلاحیت کو ثابت کر دیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ کانگریس سمیت اپوزیشن جماعتیں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی طرف سے آپریشن سندور اور جنگ بندی کا کریڈٹ لینے کے حوالے سے خصوصی اجلاس بلانے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔
پارلیمنٹ کا اجلاس بلانے کا مطالبہ’جلد بازی‘: دھنکھڑ
