عظمیٰ ویب ڈیسک
نئی دہلی/کانگریس نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے انکشاف کے باوجود عام طور پر پرجوش رہنے والے وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر خارجہ ایس جے شنکر کا امریکی دباؤ کے سامنے خاموشی اختیار کرنا حیران کن ہے۔
کانگریس نے کہا ہے کہ ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے پابندیوں اور تجارتی معاہدوں کے لالچ اور دھمکی کا استعمال کر کے ہندوستان کو پاکستان کے خلاف فوجی کارروائی روکنے کے لیے بلیک میل کر کے مجبور کیا ہے۔ ٹرمپ نے اس وقت ایکس پر فوجی کارروائی روکنے کی معلومات بھی دی تھیں۔
پارٹی کے شعبہ مواصلات کے سربراہ جے رام رمیش نے کہا، “کچھ دن پہلے ہمیں پاکستان کے ساتھ جنگ بندی کی معلومات امریکی صدر سے ملی تھیں۔ اب کل سعودی عرب میں ایک عوامی پروگرام کے دوران صدر ٹرمپ نے انکشاف کیا کہ انہوں نے پابندیوں اور تجارتی معاہدوں کے لالچ اور دھمکی کا استعمال کر کے ہندوستان کو اس جنگ بندی کے لیے مجبور اور بلیک میل کیا۔”
انہوں نے کہا کہ اس انکشاف کے بارے میں عام طور پر بہت پرجوش رہنے والے وزیراعظم اور وزیر خارجہ کا کیا کہنا ہے۔ کیا انہوں نے امریکی دباؤ کے سامنے ہندوستان کے سیکورٹی مفادات کو گروی رکھ دیا۔
ٹرمپ کے انکشاف پر مودی کیوں خاموش ہیں: کانگریس
