عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/سرینگر کے سیاحتی مرکز (ٹی آر سی ) کے قریب ایک المناک سڑک حادثے میں کپوارہ سے تعلق رکھنے والے دو نوجوان جاں بحق ہو گئے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق، ایک موٹر سائیکل زیر رجسٹریشن نمبر JK04C 5524 سرینگر ٹی آر سی کے قریب ایک بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گیا۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ دونوں سوار شدید زخمی ہو گئے۔ذرائع نے بتایا کہ کوٹھی باغ پولیس کی ایک ٹیم فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچی اور زخمیوں کو علاج کے لیے ایس ایم ایچ ایس اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔
جاں بحق نوجوانوں کی شناخت غلام محمد لون ولد علی محمد، اور ریاض احمد تنترے ولد محمد یوسف تنترے کے طور پر ہوئی ہے، دونوں کا تعلق ، کپوارہ سے تھا۔دریں اثناء پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔
سرینگر میں ٹی آر سی کے قریب دلخراش سڑک حادثہ ،دو نوجوان جاں بحق
