عظمیٰ نیوزسروس
جموں//کرائم برانچ نے چار نجی کمپنیوں کے منیجنگ ڈائریکٹر، ڈائریکٹرز، پارٹنرز اور دیگر کے خلافجموں کے بے گناہ لوگوں سے مختلف بہانوں سے 2.46کروڑ روپے کی دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کیا ہے۔ ایک عہدیدارنے بتایا کہ کرائم برانچ کی طرف سے چندی گڑھ، بھٹنڈہ (پنجاب) اور اتر پردیش کی کمپنیوں کے خلاف بڑے دھوکہ دہی اور جموں کے لوگوں سے بڑی محنت سے کمائی گئی رقم ہڑپ کرنے کے لیے چار الگ الگ ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔ڈرویا فروٹ ٹریڈرز، نروال، جموں کے مالک ونود کمار دوبے کی طرف سے درج کرائی گئی تحریری شکایت پرکرائم برانچ نے شونک ماریا، گیتیکا اور ورون نامی ملزمین ، جو فرم ایکسپرٹ کولڈ چین سلوشنز (XCCS) اور اریانتم ٹیکنالوجیز پرائیویٹ لمیٹڈ، زیرک پور، چندی گڑھ کے تمام شراکت دار ہیں،پر نروال میں کیلے کے پکنے کے پلانٹ (کولڈ اسٹور) کے قیام کے بہانے تقریباً 1.71 کروڑ روپے ہتھیانے کے الزام میں ایف آئی آر درج کی۔کرائم برانچ نے یوگیش اوستی ولدسنجے اوستی ساکن گوتم بدھ نگر، یوپی اور دیگر کے خلاف ایک اور ایف آئی آر درج گربچن سنگھ ولدآنجہانی ہری سنگھ، ساکن میران صاحب، جموں کی طرف سے دہلی میں فلیٹ فراہم کرنے کے بہانے 25.00 لاکھ روپے کی دھوکہ دہی پر درج کی ہے۔ کرائم برانچ نے ایک اور مقدمہ ریشب جین ولدجگدیش رائے جین ،ساریکا جین، زوجہ رشبھ جین، ساکن 1326، نئی بستی بٹھنڈہ، پنجاب اور دیگر، میسرزجین الائیڈ ہیلتھ اینڈ ہائجین پراڈکٹس لمیٹڈ کے تمام ڈائریکٹرز جن کا آپریشنل دفتر J-20، کرشنا کنج، لکشمی نگر دہلی میں ہے ،کے خلاف، ڈومیش گپتاولد رام پال ساکن نروال پائین ستواری کی کاروبار کرنے اور بچوں کے لنگوٹ، سینیٹری نیپکن، ہاتھ دھونے اور دیگر حفظان صحت کے سامان کی شکل میں سامان کی فراہمی کے بہانے 19.25 لاکھ روپے ہڑپنے کی تحریری شکایت پرکیس درج کیا ہے۔ کرائم برانچ نے محمد تاج خان، ولدحاجی جمعہ خان، ساکن 816-A ایسٹ ایکسٹینشن گرین ایونیو تریکوٹہ نگر، لین نمبر 01، جموں تحصیل باہو محمد کی تحریری شکایت پر یوسف پٹھان، ساکن گلمرگ کالونی، بھٹنڈی اور اشرف علی شیخ، ساکن ویریناگ، اننت ناگ، کشمیر کوجموں میں زمین فراہم کرنے کے بہانے 30.66 لاکھ روپے کی دھوکہ دہی کے لئے ایک اور ایف آئی آر درج کی ہے۔سینئرسپرنٹنڈنٹ آف پولیس کرائم جموں بینم توش نے تصدیق کی کہ چار الگ الگ مقدمات یعنی۔ ایف آئی آر نمبر 25/2025، ایف آئی آر نمبر 26/2025، ایف آئی آر نمبر 27/2025، اور ایف آئی آر نمبر 28/2025 پولیس اسٹیشن کرائم برانچ EOW جموں میں درج کی گئی ہے اور تحقیقات جاری ہے۔