محمد تسکین
بانہال/ چیف سیکرٹری اتل ڈُلو نے پیر کے روز جموں سرینگر قومی شاہراہ کے ذریعے سرینگر سے جموں کا سفر کیا اور اس دوران انہوں نے ڈاک بنگلہ بانہال میں مختصر قیام کے دوران حکام کے ساتھ رام بن ضلع اور نیشنل ہائے وے سمیت کئی امورات پر تبادلہ خیال کیا۔ ڈاک بنگلہ بانہال میں اپنے مختصر قیام کے دوران چیف سیکرٹری اتل ڈُلو نے ڈپٹی کمشنر رام بن بصیر الحق چودھری ، ایس ایس پی رام بن کلبیر سنگھ اور ایس ایس پی ٹریفک نیشنل ہائے وے راجہ عادل حمید سے ملاقات کی اور ضلع رام بن اور شاہراہ کے متعلقہ مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا اور بعد میں یہ قافلہ جموں کیلئے روانہ ہوا۔