عظمیٰ ویب ڈیسک
ڈوڈہ/ڈوڈہ میں اُس وقت ایک دلخراش حادثہ پیش آیا جب ایک تیز رفتار اور لاپرواہ ٹرک ٍڈرائیور نے بے قابو ہوکر ایک چرواہے کیساتھ ساتھ ۶۰ بھیڑوں کی جان لے لی ـ
تفصیلات کے مطابق تیز رفتار ٹرک نے پُل ڈوڈہ کے قریب بھیڑ بکریوں کے ریوڑ کو روند ڈالا۔ یہ واقعہ پیر کی صبح سویرے ضلع ڈوڈہ میں پیش آیا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے چرواہے کی شناخت مظفر حسین ولد محمد رؤف، ساکن جنڈرا، ضلع ادھم پور کے طور پر ہوئی ہے۔
واقعے کے بعد ٹرک ڈرائیور جائے حادثہ سے فرار ہوگیا، تاہم ڈوڈہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا اور ٹرک بھی ضبط کر لیا ہے ـ
ڈوڈہ: تیز رفتار ٹرک نے چرواہے کو کچل ڈالا،کم ازکم 60 بھیڑیں بھی ہلاک
