اشرف چراغ
کپوارہ// کپوارہ کے جنرل بس اڈہ میں اس وقت کہرام مچ گیا جب ایک کنڈیکٹر بس کے نیچے دب کر لقمہ اجل بن گیا ۔اتوار کی دوپہر کو کر گام ہندوارہ سے تعلق رکھنے والا 35سالہ نثار احمد بٹ اپنی بس زیر نمبر کے نیچے کام کر رہا تھا کہ ا س دوران ان کی چابی بس کے سیلف سے ٹکرا گیا اور بس آگے نکل پڑی اور نثار بس کی زد میں آکر شدید طور زخمی ہوا ۔وہا ں پر موجود لوگو ں نے فوری طور اسے سب ضلع ہسپتال پہنچانے کی کوشش کی تاہم وہ راستے ہی میں دم تو ڑ بیٹھا ۔نثار کی لاش کو جب ان ے آبائی گائو ں کر گام پہنچایا گیا تو وہا ں کہرا م مچ گیا ۔ادھر ٹیٹوال علاقے میں اتوار کے روز ایک سڑک حادثے میں 7افراد زخمی ہوگئے ۔کپوارہ کے ٹیٹوال علاقے میں اتوار کو ایک سکار پیو گاڑی گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 7افراد زخمی ہوگئے ۔انہوں نے کہا کہ پولیس اور مقامی لوگوں نے فوری بچائو کارروائیاں انجام دے کر زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے نزدیکی ہسپتال منتقل کیا۔ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے ایک کی حالت نازک ہے جس کو سرینگر منتقل کیا گیا جبکہ دیگر زخمیوں کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے ۔دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے قانونی کارروائی شروع کی ہے ۔