عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/نیشنل کانفرنس کے رکن اسمبلی الطاف کالو نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی معاہدے پر اتفاق کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ امن کی بحالی کے لئے ہمارے ملک نے بڑے بھائی کا کردار نبھایا۔انہوں نے کہا کہ اگر یہ جنگ مزید بڑھ جاتی تو ناقابل تلافی نقصان ہوجاتا۔
موصوف رکن اسمبلی نے ان باتوں کا اظہار اتوار کو شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں میڈیا کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے کہاہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی معاہدے پر اتفاق ایک خوش آئند قدم ہے،جنگ میں کوئی نہیں جیتتا ہے بلکہ اس میں ہر کسی کی ہار ہی ہوتی ہے۔
ان کا کہنا تھااس جنگ میں جو انسانی جانوں کا زیاں ہوا ان پر ہمیں بہت افسوس ہے۔الطاف کالو نے کہا کہ امریکہ کی مداخلت سے جو یہ جنگ بندی ہوئی اس کا ہمارے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بھی خیر مقدم کیا۔
انہوں نے کہاہمارے ملک نے امن کی بحالی کے لئے بڑے بھائی کا رول ادا کیا۔ان کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کے بعد اب یہاں لوگ بھی بہت خوش ہیں کیونکہ اگر یہ جنگ مزید بڑھ جاتی تو ناقابل تلافی نقصان ہوجاتا۔
ہندوستان نے امن کی بحالی کے لئے بڑے بھائی کا رول نبھایا: الطاف کالو
