عظمیٰ ویب ڈیسک
واشنگٹن/امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے چار دن کی کشیدگی کے بعد جنگ بندی پر راضی ہونے پر ہندوستان اور پاکستان کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن قائم ہونے کے بعد اب وہ دونوں ممالک کے ساتھ تجارت اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کام کریں گے۔
ٹرمپ نے اتوار کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا’’مجھے ہندوستان اور پاکستان کی مضبوط اور غیر متزلزل قیادت پر فخر ہے کیونکہ ان کے پاس یہ جاننے اور سمجھنے کی طاقت، دانشمندی اور صبر کی موجودہ جارحیت کو روکنے کا وقت آگیاہے جو اتنے سارے لوگوں کی موت اور تباہی کا سبب بن سکتا تھا۔
لاکھوں اچھے اور بے گناہ لوگ مارے جا سکتے تھے۔ آپ کی وراثت آپ کے بہادرانہ اقدامات سے کافی بڑھ گئی ہے۔ مجھے فخر ہے کہ امریکہ آپ کو تاریخ اور بہادری کے فیصلے پر پہنچنے میں مدد کرنے کےقابل رہا۔
میں ان دونوں عظیم ملکوں کے ساتھ تجارت میں خاطر خواہ اضافہ کرنے جا رہا ہوں۔ اس کے علاوہ میں آپ دونوں کے ساتھ مل کر کوشش کروں گا کہ کیا ’’ایک ہزار سال‘‘ کے بعد کشمیر کے حوالے سے کوئی حل نکالا جا سکتا ہے۔خدا ہندوستان اور پاکستان کی قیادت کو اچھی طرح سے کئے گئے کام کی توفیق دے۔
اب کشمیر معاملے کوحل کے لیے کام کروں گا: ٹرمپ
