عظمیٰ نیوزسروس
سرینگر// ایک گلوبل ٹیکنالوجی لیڈر شاومی انڈیا، شاومی کیوایل ای ڈی ٹی وی ایف ایکس پرواور شاومی 4کے ٹی وی ایف ایکس سیریز کو بلٹ اِن فائر ٹی وی کے ساتھ لانچ کرکے ڈومیسٹک انٹرٹینمنٹ کے تجربہ کو لگاتار بہتر بنا رہا ہے۔ایک انوکھاویوینگ تجربہ پیش کرتے ہوئے روزانہ روٹین میں بہترین طریقہ سے جڑنے کے لئے تیار کئے گئے یہ نئے ٹی وی بے مثال آڈیوویژول خاصیت اور انٹیلی جنٹ سمارٹ ہوم فیچرز کے ساتھ آتے ہیں جو ہندوستانی گھروں میں کنٹینٹ کا سمارٹ، تیز، اور بہترتجربہ پیش کرتے ہیں۔اس لانچ پر بولتے ہوئے، شاومی انڈیا کے چیف مارکیٹنگ افسر انج شرما نے کہا،’’شاومی انڈیا میں ہم سمجھتے ہیں کہ ایک شاندار ڈومیسٹک انٹرٹینمنٹ کے لئے ویژول اور سائونڈ بہت ہی اہم ہوتے ہیں،لیکن ہم یہ بھی مانتے ہیں کہ اصل انوویشن ایک ایسا کنیکٹڈ، انٹیلی جنٹ سسٹم بنانے میں ہے جو 2025 میں لوگوں کے رہنے اور کنٹینٹ دیکھنے کے طریقے سے میل کھاتا ہو, شاومی کیو ایل ای ڈی ٹی وی ایف ایکس پرو اس نظریے کو دکھاتے ہوئے شاندار ویژول، آڈیو، اور فائر ٹی وی،الیکسا وائس اسسٹنس اور پکچراِن پکچر موڈ جیسے اور زیادہ ماڈرن فیچرز پیش کرتا ہے تا کہ صارفین کے وقت کو اور بھی تفریحی اور ایک شاندار دلچسپ ایکوسسٹم دیا جا سکے۔ اسکے ساتھ شاومی فائر ٹی وی ایف ایکس سیریز ان گراہکوں کے لئے بھروسے مند، ہائی کوالٹی والا 4کے انٹرٹینمنٹ پیش کرتاہے جو بہترین پرفارمنس اور شاندار ڈیزائن چاہتے ہیں‘‘۔ایمیزون ڈیوائسز انڈیا کے ڈائریکٹر اور کنٹری مینیجر دلیپ آرایس نے کہا، ’’ہم شاومی کے ساتھ اپنے رشتے کو اور بہتر بنانے کے لئے بہت خوش ہیں جس کے تحت فائر ٹی وی بلٹ اِن کے ساتھ نئیQLEDایکس پرو اورفورکے ٹیوی ایف ایکس سیریز متعارف کی گئی ہے۔ شاومی کے ساتھ مل کر ہم گراہکوں کو ڈومیسٹک انٹرٹینمنٹ کا ایک پریمیم تجربہ دستیاب کروانے کی امید کرتے ہیں۔ بلٹ اِن فائر ٹی وی کے ساتھ گراہک اپنی ہوم سکرین پر ایمیزون ایپ سٹور کے ذریعے سٹریمنگ ایپس بھی ڈاون لوڈ کر سکتے ہیں اور وہ ڈی ٹی یچ اور اوٹی ٹی ایپس کے بیچ بڑی آسانی سے سوئچ کر سکتے ہیں۔ اسکے ساتھ ہی وہ الیکسا کے ساتھ جڑے سمارٹ ہوم تجربوں کا بھی مزہ لے سکتے ہیں۔ یہ ٹیوی سٹریمنگ کو بے جوڑ، تیز، لیگ فری بنانے کے ساتھ ساتھ ہمارے گراہکوں کیلئے کنٹینٹ آپشنز کی بڑی رینج پیش کرنے والی کنٹینٹ فارورڈ اور وائس فسٹ کی خاصیت کے ذریعے ڈیزائن اور آڈیو ویژول خاصیتوں میں شاومی کے سالوں کے تجربے اور مہارت کو ہمارے بہترین تجربے کے ساتھ ملاتے ہیں‘‘۔