عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/موجودہ صورتِ حال کے پیش نظر، جموں و کشمیر حج کمیٹی نے تمام چارٹرڈ حج پروازیں 14 مئی تک منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
حج کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن، میں کہا گیا ہےمورخہ 09-05-2025 کے دفتر کے نوٹیفکیشن کے تسلسل میں مطلع کیا جاتا ہے کہ موجودہ حالات کے پیش نظر تمام چارٹرڈ حج پروازیں جو 14-05-2025 تک مقرر تھیں، منسوخ کر دی گئی ہیں۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ تمام عازمینِ حج سے گزارش ہے کہ وہ صبر کا مظاہرہ کریں اور مزید ہدایات کا انتظار کریں۔مزید یہ بھی کہا گیا کہ متبادل انتظامات کے لیے نیا فلائٹ شیڈول جلد سرکاری ذرائع سے جاری کیا جائے گا۔قابل ذکر ہے کہ حج پروازیں 07 مئی سے آج مسلسل چوتھے دن منسوخ کی گئی ہیں۔
14مئی تک تمام حج پروازیں منسوخ
