عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ہفتہ کے روز کہا کہ پاکستان کی جانب سے بڑے پیمانے پر شیلنگ، ڈرونز اور میزائل فائر کیے جانے کے بعد انہوں نے سرحدی اضلاع میں سیکورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا ہے۔ایل جی سنہا نے ایکس پر ایک پوسٹ میں، کہا کہ پاکستان کی بلا اشتعال شیلنگ سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر وہ افسردہ ہیں۔
سرحدی اضلاع میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔ پاکستان کی بلا اشتعال شیلنگ کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر افسردہ ہوں۔ ہم نے بہادر شہریوں کو کھو دیا ہے جن میں ایڈیشنل ڈپٹی ڈویلپمنٹ کمشنر راجوری، ڈاکٹر راج کمار تھاپا بھی شامل ہیں، جو اپنی ڈیوٹی کے دوران ہلاک ہوئے۔ میں سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کرتا ہوں۔
پاکستان کی جانب سے بھاری پیمانے کی شیلنگ، قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسردہہوں: ایل جی
