Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
بین الاقوامی

غزہ پر اسرائیلی حملے جاری | مزید 100سے زائد فلسطینی جاں بحق

Towseef
Last updated: May 9, 2025 11:52 pm
Towseef
Share
6 Min Read
SHARE

یو این آئی

غزہ// غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید ایک 106 فلسطینی ہلاک ہوگئے ۔ عرب میڈیا کے مطابق غزہ پر اسرائیلی حملے جاری ہیں اور 24 گھنٹوں میں مزید 106 فلسطینی ہلاک اور350 زخمی ہوئے ہیں۔اس کے علاوہ جنوبی غزہ میں حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ اوراسرائیلی فوج میں جھڑپیں جاری ہیں، القسام بریگیڈ نے ایک مقام پر اسرائیلی فوج پر گھات لگا کر حملہ کیا اور متعدد اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت اور زخمی ہونے کا دعویٰ کیا ہے ۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان پر فضائی حملے کیے جس میں ایک شہری ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے ۔دوسری جانب انادولو نے اپنی رپورٹ میں یروشلم پوسٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیل میں امریکی سفیر مائیک ہکابی نے جمعے کو اعلان کیا ہے کہ غزہ کے لیے امدادی خوراک کا آپریشن جلد شروع ہونے والا ہے اور یہ اسرائیل کی شمولیت کے بغیر جاری رہے گا۔یروشلم میں امریکی سفارت خانے کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ہکابی نے کہا کہ امداد کی فراہمی کا منصوبہ ایک ایسے طریقہ کار کے ذریعے کیا جائے گا جس پر متعدد شراکت دار متفق ہوں گے اور وہ کسی براہ راست فوجی تعاون پر انحصار نہیں کریں گے۔مائیک ہکابی نے کہا کہ صدر ٹرمپ چاہتے ہیں کہ غزہ میں محفوظ اور موثر طریقے سے خوراک تقسیم کی جائے۔یہ اعلان اسرائیلی اور امریکی ذرائع ابلاغ میں ان خبروں کے بعد سامنے آیا ہے کہ واشنگٹن محصور غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی براہ راست شمولیت کے بغیر انسانی امداد کی فراہمی کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی حمایت سے ایک نئے اقدام پر زور دے رہا ہے۔عہدیدار نے شراکت داروں کا نام لیے بغیر کہا کہ متعدد شراکت داروں نے غزہ میں امداد کی تقسیم کے طریقہ کار پر اتفاق کیا ہے، انہوں نے فنڈنگ کا وعدہ کیا ہے لیکن ابھی تک شناخت ظاہر کرنا نہیں چاہتے۔مائیک ہکابی نے اس بات پر زور دیا کہ اسرائیل آئندہ آپریشن میں حصہ نہیں لے گا، امداد کی فراہمی کے لیے درست ٹائم لائن اور لاجسٹکس ابھی تک عوامی طور پر ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔حکومت، انسانی حقوق اور بین الاقوامی رپورٹوں کے مطابق 2 مارچ سے اسرائیل نے غزہ کی گزرگاہوں کو خوراک، طبی اور انسانی امداد کے لیے بند کر رکھا ہے، جس کی وجہ سے علاقے میں پہلے سے جاری انسانی بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں اسرائیل کے حملوں میں تقریباً 52 ہزار 800 فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔بین الاقوامی فوجداری عدالت نے گزشتہ نومبر میں غزہ میں جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم پر اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو اور ان کے سابق وزیر دفاع یواو گیلنٹ کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔اسرائیل کو غزہ کے خلاف جنگ پر عالمی عدالت انصاف میں نسل کشی کے مقدمے کا بھی سامنا ہے۔

ٹرمپ کا اسرائیلی وزیراعظم سے رابطہ منقطع | غزہ میں فوری امداد پہچانے کا فیصلہ

یو این آئی

نیویارک //امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم سے براہ راست رابطہ منقطع کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ اسرائیل میں امریکی سفیر نے کہا ہے کہ غزہ کے لیے امداد کی فراہمی کا آپریشن جلد اسرائیلی شمولیت کے بغیر شروع ہونے والا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی آرمی ریڈیو کے رپورٹر یانر کوزین نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ ٹرمپ نے یہ فیصلہ اس وقت کیا جب قریبی رفقا نے اسرائیلی اسٹریٹجک امور کے وزیر رون ڈرمر کو بتایا کہ صدر کو یقین ہے کہ نیتن یاہو انہیں چالاکی سے استعمال کر رہے ہیں۔ایک اسرائیلی عہدیدار نے مزید کہا کہ ریپبلکن رہنماؤں کے ساتھ حالیہ مذاکرات میں رون ڈرمر کا لہجہ خود پسندانہ اور عدم تعاون پر مبنی سمجھاگیا، یہ مذاکرات اس بارے میں تھے کہ ٹرمپ کو کیا کرناچاہیے۔عہدیدار نے بتایا کہ ٹرمپ کے قریبی لوگوں نے انہیں بتایا کہ نیتن یاہو انہیں چالاکی سے استعمال کر رہے ہیں، ٹرمپ کو اس بات سے سب سے زیادہ نفرت ہے کہ انہیں بیوقوف کے طور پر پیش کیا جائے یا کوئی ان سے کھیلے، اسی وجہ سے انہوں نے نیتن یاہو سے رابطہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔یانر کوزین نے کہا کہ ایرانی اور یمن کے حوثیوں کے بارے میں اسرائیلی حکومت کی جانب سے کوئی ٹھوس منصوبہ اور وقت کی فراہمی نہ ہونا امریکا اور اسرائیل کے تعلقات کی بگڑتی حالت کا ایک سبب ہے۔فوجی ریڈیو کے نمائندے نے بھی اس بات پر زور دیا کہ نیتن یاہو کی حکومت نے غزہ کے بارے میں کوئی ٹھوس تجویز پیش کرنے میں ناکامی کا سامنا کیا ہے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
ملک بھر میں عیدالاضحیٰ جوش و خروش سے منائی گئی
برصغیر
جامع مسجد میں نماز عید کی اجازت نہ دئے جانے پر دکھ ہے، حکومت کو عوام پر بھروسہ کرنا چاہئے:وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ
تازہ ترین
جموں وکشمیر میں عید الالضحیٰ کی تقریب سعید مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی
تازہ ترین
تاج محل سے امن کی دعا، شاہی جامع مسجد میں ادا کی گئی نماز عیدالاضحیٰ
تازہ ترین

Related

بین الاقوامی

الزامات اور دھمکیوں کا تبادلہ ٹرمپ اور مسک کی دوستی دشمنی میں بدل گئی

June 6, 2025
بین الاقوامی

نیتن یاہو کے خلاف فیصلہ دینے والی 4 خواتین ججوں پر پابندیاں عائد

June 6, 2025
بین الاقوامی

عرب ممالک میںفلسطین کےلئے دعائیں

June 6, 2025
بین الاقوامی

بمباری کے بیچ عید نماز ۔11 فلسطینی جاں بحق اور متعدد زخمی

June 6, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?